Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مساجد میں نمازیوں کے درمیان فاصلہ رکھنے کے لیے نشانات ثبت

جدہ سمیت مکہ مکرمہ ریجن کی کمشنریوں میں اتوار کو مساجد کھولنے کی تیاریاں جاری ہیں۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ گورنریٹ نے متعدد مساجد کی تصاویر جاری کی ہیں جن میں سینیٹائزنگ کے علاوہ نمازیوں کے درمیان فاصلہ رکھنے کے لیے نشانات لگائے جارہے ہیں۔

مقررہ ضوابط کے مطابق تمام مساجد  اذان سے 15 منٹ پہلے کھولی جائیں اور نماز کے 10 منٹ بعد بند کردی جائیں گی، اذان اور اقامات کے درمیان وقفہ 10 منٹ کا ہوگا۔

تمام مساجد میں نماز کے اوقات میں کھڑکیاں اور دروازے کھلے رکھے جائیں گے، مساجد سے قرآن کریم اور کتب عارضی طور پر اٹھا لی جائیں۔

مساجد کی صفوں میں ہر نمازی کے درمیان کم از کم دو میٹر کا فاصلہ برقرار رکھا جائے۔

ایک صف سے دوسری صف کے درمیان ایک خالی صف کا فاصلہ رکھا جائے گا۔  اگر کسی مسجد میں 6 صفیں بنتی تھیں تو وہاں 3 صفیں بنائیں جائیں گی۔

شیئر: