Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اندرون ملک بس سروس اتوار سے بحال

اندرون ملک ساپٹکو بس سروس کی بکنگ جمعرات سے شروع ہوگی(فوٹو، سوشل میڈیا)
سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کرفیو میں نرمی کے بعد بری، بحری اور ریلوے سروس بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق اندرون ملک بس سروس اتوار 31 مئی 8 شوال سے بحال ہو جائے گی تاہم مکہ میں تاحال بس سروس بحال نہیں کی جائے گی۔

بس کے لیے ریزرویشن ویب سائٹ سے کرائی جاسکتی ہے(فوٹو: سوشل میڈیا)

سعودی پبلک ٹرانسپورٹ کمپنی ساپٹکو نے اعلان کیا ہے کہ اتوار سے ملک کے تمام شہروں کے لیے بس سروس مہیا ہوگی۔
بکنگ جمعرات 28 مئی سے شروع کر دی جائے گی. ریزرویشن ساپٹکو کی ویب سائٹ اور ایپلی کیشن سے بھی کرائی جا سکے گی.
ٹیکسی اور ایپلی کیشن ٹیکسی سروس احتیاطی تدابیر کے ساتھ جاری رہے گی۔
جازان اور جزائر فرسان کے درمیان مسافر جہاز جمعرات 28 مئی 5 شوال سے دوبارہ چلنے لگیں گے۔
پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق 31 مئی سے ریلوے سروس بحال ہو جائے گی۔ ٹرینوں میں حفاظتی تدابیر کا اہتمام کیا جائے گا۔ 
روڈ سکیورٹی فورس نے ایک سے دوسرے صوبے اور ایک سے دوسرے شہر جانے والے ڈرائیوروں کے لیے 6 ہدایات جاری کی ہیں۔

ریلوے سروس 31 مئی سے بحال ہوگی (فوٹو: سوشل میڈیا)

روڈ سیکورٹی فورس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور اپنی سلامتی کی خاطر حفاظتی بیلٹ کی پابندی کریں. بچوں کو ان کی نشستوں پر بٹھائیں.ایک گاڑی سے دوسری گاڑی کے درمیان فاصلہ رکھیں.

شیئر: