Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’لیموزین سروس پر عارضی پابندی برقرار ہے‘

لیموزین سروس پرعارضی پابندی 20 مارچ سے لگی تھی(فوٹو سوشل میڈیا)
کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی اقدامات کے تحت سعودی عرب میں لیموزین اور عوامی ٹرانسپورٹ سروس بدستور عارضی طور پر معطل ہے۔
سماجی دوری کے اصول کو اپناتے ہوئے اندورون اور بیرون ملک فضائی سفر پر بھی عارضی پابندی عائد کی تھی جو تاحال برقرار ہے۔
قارئین اردونیوز کی جانب سے مختلف موضوعات پر موجودہ صورتحال کے حوالے سے محتلف سوالات ارسال کیے جا رہے ہیں جن میں سعودی عرب سے پروازوں کی بحالی اور دیگر موضوعات شامل ہیں.
بعض افراد کی جانب سے لیموزین سروس کے حوالے سے بھی سوال کیا گیا ہے تاہم اس حوالے سےعرض ہے کہ جس طرح فضائی سفر پر پابندی عائد کی گئی تھی اسی طرح مملکت میں عوامی ٹرانسپورٹ سروس بھی وقتی طور پر معطل کردی گئی تھی جس کا بنیادی مقصد لوگوں کی جانوں کی حفاظت ہے۔
اس ضمن میں سعودی عرب میں اندرون اور بیرون ملک فضائی سروس، حرمین ٹرین، ریاض تادمام ٹرین سروس کےعلاوہ اندرون شہرعوامی ٹرانسپورٹ سروس عارضی طور پر بند ہے تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکتے ہوئے لوگوں کو اس مہلک وائرس سے محفوظ رکھا جاسکے.

شاہی احکامات کے تحت لیموزین کو ہوم ڈلیوری کی اجازت دی گئی ہے.(فوٹو سوشل میڈیا)

لیموزین سروس پر پابندی کا اطلاق بھی وزارت داخلہ کے حکم کے مطابق 20 مارچ سے کیا تھا جس کا بنیادی مقصد لوگوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھتے ہوئے سماجی فاصلے سے دوری کے اصول پر عمل کروانا تھا.
اس ضمن میں مملکت میں کام کرنے والی تمام لیموزین کمپنیوں کو وزارت داخلہ کی جانب سے احکامات ارسال کیے گئے تھے کہ لیموزین سروس تااطلاع ثانی بند رہے گی.ابھی اس حوالے سے کوئی نئےاحکامات جاری نہیں ہوئے.
تاہم شاہی احکامات کے تحت لیموزین گاڑیوں کو ان شہروں میں جہاں مکمل کرفیو نہیں ہے، گھر سے نکلنے کے لیے اجازت کے اوقات میں ہوم ڈلیوری کی اجازت دی گئی ہے.
 

شیئر: