Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

احتیاطی تدابیر کے لائحہ عمل کی منظوری

تمام گاہکوں کے لیے ماسک کا انتظام کیا جائے گا اور کیش ڈیلنگ سے اجتناب کی کوشش کی جائے گی‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبد العزیز بن سعود بن نایف نے کاروباری مراکز اور دکانوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لائحہ عمل کی منظوری دے دی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’احتیاطی تدابیر کا تفصیلی لائحہ عمل ہول سیل، ریٹیل، تعمیرات اور صنعت کے شعبوں سے وابستہ کاروباری اداروں سے تعلق رکھتا ہے‘۔
’مذکورہ شعبوں میں سے ہر ایک کے لیے کن ضابطوں کا خیال رکھنا ہے، اس کی وضاحت لائحہ عمل میں دی گئی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’ہول سیل اور ریٹیل کے کاروباری مراکز میں چھوٹی دکانیں، شاپنگ مالز، مارکیٹیں اور روز مرہ اشیا فروخت کرنے والی دکانیں شامل ہیں‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’احتیاطی تدابیر کا لائحہ عمل گاہک، ملازم، فروخت ہونے و الی اشیا، دکان، گودام اور دیگر اشیا کے متعلق ہے‘۔
’لائحہ عمل وزارت داخلہ، وزارت تجارت، وزارت خزانہ، وزارت ہیومن ریسورسز اور وزارت صنعت وتجارت کے نمائندوں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی نے ترتیب دیا ہے‘۔

دکان میں داخل ہونے سے پہلے ہر شخص کے جسم کا درجہ حرارت دیکھا جائے گا ( فوٹو: واس)

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ’تمام دکانیں، تجارتی مراکز، شاپنگ مال اور وہ تمام ادارے جنہیں لائحہ عمل میں مخاطب کیا گیا ہے وہ اس پر عمل کرنے کے پابند ہیں‘۔
وزارت صحت کے پورٹل میں احتیاطی تدابیر کا لائحہ عمل شائع کیا گیا ہے جس کے مطابق دکان کے کل رقبے میں سے 2.10 میٹر ایک گاہک کے لیے مخصوص ہوگا۔ اس حساب سے ہر دکان اور تجارتی مرکز میں ایک وقت میں موجود گاہکوں کی تعداد کا تعین کیا جائے گا۔
تمام گاہکوں کے لیے ماسک کا انتظام کیا جائے گا، کیش ڈیلنگ سے اجتناب کی کوشش کی جائے گی، سماجی فاصلہ رکھا جائے گا، گاہکوں کے لیے سینیٹائزر کا اتنظام کیا جائے گا، ایک گاہک کے ساتھ زیادہ سے زیادہ ایک شخص ہوگا، دکان میں داخل ہونے سے پہلے ہر شخص کے جسم کا درجہ حرارت دیکھا جائے گا۔
 

شیئر: