Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانوی پارلیمانی وفد کا دورہ سعودی عرب، وزیر مملکت عادل الجبیر سے ملاقات

سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان سٹریٹجک تعلقات کا جائزہ لیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ، موسمیاتی امور کے ایلچی اور ایکسپو 2030 ریاض کے کمشنر جنرل عادل الجبیر نے اتوار کو وزارت کے ہیڈکوارٹر میں برطانوی پارلیمانی وفد کا خیر مقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق ہاؤس آف کامنز اور ہاؤس آف لارڈز کے وفد کی سربراہی جان سلنگر کر رہے ہیں۔
ملاقات کے دوران سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں سٹریٹجک تعلقات کا جائزہ اور دوطرفہ تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات کی گئی۔

 

شیئر: