Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ضوابط کی خلاف ورزی، درجنوں تجارتی ادارے بند

جدہ، مدینہ منورہ اور عسیر میں خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں(فوٹو سبق)
سعودی عرب کے شہروں جدہ، مدینہ منورہ میں 18 اور عسیر میں 159 تجارتی ادارے کورونا ضوابط کی خلاف ورزی پر بندکردیا گیا جبکہ حائل میں 26 ریستوران اور خوراک مراکز بند کیے گئے. 
سعودی میونسپلٹیوں اور ان کے ماتحت بلدیاتی کونسلوں نے نئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مقرر حفاظتی اور احتیاطی تدابیرپر مرحلہ وار عید کے بعد ایک ہفتے کے تجارتی اداروں میں تفتیشی مہم تیز کردی ہے.
سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ میونسپلٹی نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر نہ اپنانے پر ایک ریستوران، ایک شاپنگ سینٹر اور 19 دکانیں سربمہر کردیں.

حائل میں 26 ریستوران اور خوراک مراکز بند کیے گئے.(فوٹو سبق) 

جدہ میونسپلٹی کے سیکریٹری محمد الزہرانی نے بتایا کہ تجارتی مراکز سے کہا گیا تھا کہ وہ اپنے عملے اور دکانداروں کا درجہ حرارت چیک کریں. دکان کے اندرسماجی فاصلے اور سینیٹائزرو ماسک فراہم کریں تاہم اداروں’ شاپنگ سینٹرز، دکانوں اور ریستوران میں اس کی پابندی نہیں کی جارہی تھی.
اخبار 24 کے مطابق مدینہ میونسپلٹی نے سپیشل فورس کی مدد سے چھاپہ مہم کے دوران 11 تجارتی ادارے بند کردیے اور 7 اداروں پر جرمانے کیے ہیں.
یہ ادارے کورونا وائرس بے بچاؤ کے لیے مقرر حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی کررہے تھے جبکہ ان کے یہاں سماجی فاصلے کی پابندی بھی نہیں کی جارہی تھی.
سبق ویب سائٹ کے مطابق عسیر میونسپلٹی اور اس کے ماتحت بلدیاتی کونسلوں نے حفظان صحت کے ضوابط کی پابندی نہ کرنے اور کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مقرر ہدایات نافذ نہ کرنے پر 159 تجارتی ادارے سربمہر کردیے.

تفتیشی مہم کے دوران حفاظتی اقدامات پر عمل کرایا جارہا ہے.(فوٹو سبق)

حائل میونسپلٹی نے کورونا وائرس سے بچنے کےلیے مقرر ضوابط پامال کرنے پر 26 ریستوران، خوراک مراکز بند  کیے ہیں.
 8 ریستوران اور 18 خوراک مراکز  شامل ہیں. حائل کے میئر ابراہیم ابو راس نے تمام بلدیاتی کونسلوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ تمام دکانوں، تجارتی  مراکز اور ریستورانوں سے حفاظتی اقدامات کی پابندی کرائیں.
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے  مطابق باحہ میونسپلٹی نے ریٹیل کی دکانوں اور عام بازاروں میں تفتیشی مہم کے دوران وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات پر عمل کرایا ہے.

شیئر: