Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں ماسک نہ پہننے والوں پر کارروائی

’پبلک مقامات میں ماسک نہ پہننا خلاف ورزی ہے جس پر ایک ہزار ریال جرمانہ ہے‘ ( فوٹو: سبق)
جدہ پولیس نے شہر کے متعدد محلوں میں کورونا وائرس کے انسداد کے لیے نافذ کی جانے والی حفاظتی تدابیر نہ اپنانے والوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔

سبق ویب سائٹ کے  مطابق جدہ پولیس نے کہا ہے کہ ’پبلک مقامات میں ماسک نہ پہننے کے علاوہ فاصلہ نہ رکھنے اور اجتماعات کرنے پر متعدد شہریوں اور غیر ملکیوں پر جرمانے عائد کیے گیے ہیں۔'

پولیس نے کہا ہے کہ ’وزارت داخلہ کے فیصلے کے مطابق پبلک مقامات میں ماسک نہ پہننے کا جرمانہ ایک ہزار ریال ہے۔'

’کورونا وائرس کے انسداد کے لیے حفاظتی تدابیر پر عمل کروانا انتہائی ضروری ہے، خلاف ورزی پر کسی قسم کی رعایت نہیں ہوگی۔'

شیئر: