Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرین کے مسافروں کے لیے حفاظتی تدابیر کا اعلان

آج کل کھانے بند پیکٹوں میں پیش کیے جارہے ہیں- فوٹو ٹویٹر
سعودی ریلوے کمپنی (سار) کے ایگزیکٹیو چیئرمین  بشار المالک نے نئے کورونا وائرس کو روکنے کے لیے ٹرینوں اور ان سے سفر کرنے والوں کے لیے حفاظتی ضوابط کا اعلان کیا ہیں۔

ریزرویشن کرانے والے ہر فرد سے مختلف سوالات کیے جاتے ہیں۔ فوٹوایس پی اے

اخبار 24 کے مطابق بشار المالک نے سعودی ٹی وی چینل کے پروگرام ’کلنا مسؤول‘ (ہم سب ذمہ دار) کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ریل سے سفر کے لیے ریزرویشن کرانے والے ہر فرد سے مخصوص سوالات کیے جارہے ہیں۔
ان سے پوچھا جاتا ہے کہ کیا آپ کورونا وائرس سے پاک ہیں۔ آپ اپنے اندر کورونا وائرس کی فلاں فلاں علامتیں تو محسوس نہیں کررہے ہیں۔ آپ کسی ایسے شخص سے تو نہیں ملے جو کورونا کا مریض ہو۔ آپ نے گزشتہ 14 دن کے دوران بیرون ملک کا سفر تو نہیں کیا ہے۔
بشار المالک نے توجہ دلائی کہ ریزرویشن کے جو امیدوار سوالات میں سے کسی ایک بھی سوال کا تسلی بخش جواب نہیں دیتے انہیں ریزرویشن نہیں دیا جاتا۔ علاوہ ازیں ٹرین پر سوار ہونے سے قبل بھی مسافروں کو متعدد حفاظتی اقدامات سے گزارا جاتا ہے۔
انہں نے مزید کہا کہ ان دنوں ریلوں میں ریستوران بند ہیں۔ کسی بھی مسافر کو ریستوران کے اندر خوراک فراہم نہیں کی جائے گی البتہ مسافر کو اس کی نشست پر کھانے پینے کی مخصوص اشیا فراہم کی جائیں گی۔
بشار المالک نے بتایا کہ ماضی میں کھانے پینے کی جو اشیا پیش کی جاتی تھیں ان میں اب تبدیلی کی گئی ہے۔ آجکل گرم خوراک پیش کرنے پر پابندی ہے۔ کھانے بند پیکٹوں میں پیش کیے جارہے ہیں کھانوں کے یہ ڈبے صرف ایک بار استعمال ہوتے ہیں اس کے بعد انہیں تلف کردیا جاتا ہے۔
 
 خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: