Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ ریلوے سٹیشن کے باہر نیا ڈبل ٹریک

نئے راستے کا بنیادی ڈھانچہ مکمل ہوگیا ہے۔ فوٹو۔سعودی گزٹ
جدہ ریلوے سٹیشن کے باہر ڈیڑھ کلو میٹر کا نیا ڈبل ٹریک بچھا دیا گیا ہے۔نئے راستے کا بنیادی ڈھانچہ مکمل ہوگیا ہے۔ جس پر تجرباتی طور ٹرین سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔
سعودی عرب کے وزیر ٹرانسپورٹ اورسعودی ریلوے آرگنائزیشن (ایس اے آر) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین صالح الجاسر نے حرمین ہائی اسپیڈ ریلوے کے جدہ سلیمانیہ سٹیشن اور کنگ عبد العزیزانٹرنیشنل ائیرپورٹ جدہ کے ریلوے سٹیشنوں کا دورہ کیا۔
 معائنہ کے درمیان حرمین ٹرین کے دوبارہ آپریشنل کرنے کی تیاریوں کو تسلی بخش قراردیا۔

ٹریک کی آپریشنل تیاریاں تسلی بخش ہیں۔فوٹو۔سعودی گزٹ

سعودی گزٹ کے مطابق اس موقع پر وزیر ٹرانسپورٹ صالح الجاسر کو سٹیشن کی سہولیات نیز حالیہ مرمت کے کاموں اور ٹرین سروس دوبارہ شروع کرنے کے انتظامات کے بارے میں بتایا گیا۔

ڈیڑھ کلو میٹر کا نیا ڈبل ٹریک بچھا دیا گیا ہے۔ فوٹو۔سعودی گزٹ

 پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے چیئرمین رمیعہ الرمیعہ ، ایس اے آر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بشارالمالک اور دیگر عہدیدار بھی اس موقع پر موجود تھے۔
یہ دورہ حرمین ریل پروجیکٹ مینجمنٹ کی مستقبل قریب میں سلیمانیہ میں حرمین ٹرین سٹیشن کا کام دوبارہ شروع کرنے اور نئے ائیرپورٹ کے ریلوے سٹیشن کو آپریشنل کرنے کی تیاری کی کوششوں کا ایک حصہ تھا جو ایئر پورٹ سے آنے والے مسافروں کے ساتھ ساتھ جدہ کے رہائشیوں کو بھی سہولت فراہم کرے گا۔
حرمین ٹرین نیٹ ورک کو عارضی طور پر معطل کرنا پڑا تھاجب 29 ستمبر کو جدہ کے ریلوے سٹیشن پر زبردست آگ لگ گئی تھی جس پر 15گھنٹے میں قابو پایا گیا تھا۔
جدہ ریلوے سٹیشن کے باہر سے ڈیڑھ کلو میٹر کا نیا ڈبل ٹریک بچھا دیا گیا ہے۔اس ٹریک کو حرمین ٹرین عارضی طور پر استعمال کرے گی۔ نئے راستے کا بنیادی ڈھانچہ مکمل ہوگیا ہے۔ جس پر تجرباتی طور ٹرین سروس کا آغاز کیا گیا ہے جسے بعد میں مسافروں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ 
 توقع یہ ہے کہ جدہ کے نئے ائیرپورٹ پر قائم کیے گئے ریلوے سٹیشن کے راستے جلد ہی مکہ اور مدینہ کے درمیان عام مسافروں کے لیے ٹرین کا سفر دوبارہ شروع ہوجائے گا۔ 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: