Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جھوٹے کورونا کیسز کے الزام پر گرفتاری کا حکم

ملزم نے الزام تراشی کر کے مفاد عامہ کو نقصان پہنچایا (فوٹو: ٹوئٹر)
 پبلک پراسیکیوشن نے نجی ہسپتالوں پر کورونا کے جھوٹے کیسزکے اندراج کا دعویٰ کرنے والے شخص کی گرفتاری کا حکم جاری کر دیا ہے-
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک شخص یہ دعویٰ کررہا ہے کہ نجی ہسپتال بعض لوگوں سے رقم لے کر ایسے افراد کا اندراج نئے کورونا وائرس کے مریضوں کے طور پر کر رہے ہیں جو وائرس سے متاثر نہیں-

ملزم کا دعویٰ تھا کہ بعض نجی ہسپتال کورونا کے جھوٹۓ مریض ظاہر کر رہے ہیں (فوٹو: سوشل میڈیا)

عاجل ویب سائٹ کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کے عہدیدار نے توجہ دلائی کہ نجی ہسپتالوں پر کورونا کے جھوٹے کیسز کے اندراج کا الزام لگانے والے مقامی شہری پر فوجداری قانون کی دفعہ 15 اور 17 کے مطابق کیس چلایا جائے گا- انہوں نے مبینہ الزام تراشی کر کے مفاد عامہ کو نقصان پہنچایا ہے-
ادارہ پراسیکیوشن کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ کسی بھی مقصد سے سوشل میڈیا پر جھوٹی اور مغالطہ آمیز معلومات پھیلانا جرم ہے- ایسا کرنے والے کے خلاف فوجداری قانون کے مطابق کارروائی کی جاتی ہے-
پبلک پراسیکیوشن نے سعودیوں اورغیرملکیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی غلط اطلاعات اور ویڈیو کلپس کے حوالے سے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں-
اس قسم کی حرکتوں سے معاشرہ غیرمستحکم ہوتا ہے- کوئی بھی شہری یا مقیم اس قسم کی منفی سرگرمیوں میں ملوث ہو کر خود کو سنگین سزاؤں سے دوچار نہ کرے-

شیئر: