Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے مزید 32 اموات، 1978 نئے کیسز

وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا انتہائی ضروری ہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 1978 کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد کووڈ 19 میں مبتلا مریضوں کی مجموعی تعداد 93 ہزار 157 ہو گئی ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعرات 4 مئی کو 806 مریض صحتیاب ہوئے جبکہ کورونا کی وجہ سے 32 افراد ہلاک ہونے کے بعد اب تک مجموعی طور پر کووڈ 19 سے 611 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ نے وزارت صحت کیجانب سے جاری بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ اب تک کورونا سے 68 ہزار 965 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ۔

مریضوں میں سے 13 سو 81 کی حالت نازک ہے (فوٹو، سوشل میڈیا)

کووڈ 19 وائرس 23 ہزار 581 مریضوں میں ایکٹو ہے جن میں سے 13 سو 81 افراد کی حالت نازک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔
جاری اعداد وشمار کے مطابق ریاض میں 675 مریضوں کی تصدیق ہوئی جبکہ مکہ مکرمہ میں کیسز کی تعداد 286 اور جدہ میں 259 رہی ۔
مدینہ منورہ میں 124 افراد میں کووڈ 19 کی تصدیق ہوئی ، الھفوف میں 112 ، دمام 53 ، القطیف 49 ، طائف 42 ، تبوک 36 ، الجبیل 31 ، الخبر26 ، بیش 21 ، المبرز اور حائل میں 17 ، خمیس مشیط اور خلیص میں 15 ، ینبع 14 ، الخرج 12 ، ابھا 11 ، نجران 10 ، رماح 9، حریملا 8 ، ظھران 7 ، الجفر، بریدہ اور المجمعہ میں 6 ، چھ مریض سامنے آئے۔
بقیق ، شرورہ اور عفیف میں مریضوں کی تعداد 5 ، 5 رہی ، صبیا، الدرعیہ ، السلیل ، ساجر ، ثادق میں 4 ،چار مریضوں کی تصدیق ہوئی جبکہ دیگر 9 شہروں میں مریضوں کی تعداد 3 ، تین رہی۔
مملکت کے 10 شہروں میں مریضوں کی تعداد 2 ،دو جبکہ وادی الدواسر سمیت دیگر 22 شہروں میں ایک ایک شخص کووڈ 19 میں مبتلا پایا گیا۔

ریاض میں مریضوں کی تعداد دیگر شہروں کے مقابلے میں زیادہ رہی (فوٹو، ایس پی اے)

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاو کےلیے لوگ مقررہ احتیاطی تدابیر پرسختی سے عمل کریں جن میں سماجی فاصلے کا اصول سب سے اہم ہے ، گھروں سے باہر جاتے وقت ماسک کا استعمال کریں تاکہ خود کو اور دوسروں کو اس وبائی مرض سے محفوظ رکھ سکیں ۔

شیئر: