Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکی خادمہ نے معمر خاتون کے کمرے میں آگ لگا کر ہلاک کر دیا

’آتشزدگی کے باعث معذور خاتون کی بھانجی شدید زخمی ہوگئی، اس کی حالت نازک ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محائل عسیر میں ایک غیر ملکی خادمہ نے 80 سالہ معذور خاتون کے کمرے میں آگ لگا کر ہلاک کردیا اور فرار ہوگئی۔
آتشزدگی کے باعث معذور خاتون کی بھانجی شدید زخمی ہوگئی جس کے باعث اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محائل عسیر پولیس نے کہا ہے کہ ’فرار ہونے والی خادمہ یوگنڈا سے تعلق رکھتی ہے جسے بعد ازاں گرفتار کر لیا گیا‘۔
تفصیلات بتاتے ہوئے پولیس نے کہا ہے کہ ’غیر ملکی خادمہ 80 سالہ معذور خاتون کی خدمت پر مامور تھی، نا معلوم وجوہ کی بنا پر معمر خاتون کے کمرے میں آگ لگا دی اور دروازہ باہر سے بند کر کے فرار ہوگئی‘۔
’معمر خاتون جو معذور بھی تھی آگ میں مکمل طور پر جھلس سے ہلاک ہوگئی، جب آگ کے شعلے بلند ہوئے تب معمر خاتون کے بھانجی بچانے کے لیے پہنچی، جب دروازہ کھولا تو وہ بھی آگ کے شعلوں کے لپیٹ میں آگئی‘۔
’اسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ متوفی خاتون کو مقامی ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا‘۔
’بعد ازاں پولیس نے مفرور خادمہ کی تلاش میں تفتیشی ٹیم مقرر کی جس نے ریکارڈ وقت میں اسے گرفتار کر لیا‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’ابتدائی تفتیش مکمل کرنے کے بعد خادمہ کو پبلک پراسیکیوٹر کے سامنے پیش کیا جائے گا‘۔

شیئر: