Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں کورونا وائرس کا علاج ہیلتھ انشورنس میں شامل

اس بارے میں سوالات اور تجاویز کے لیےٹول فری نمبر 920001177 پر کال کی جا سکتی ہے۔ فائل فوٹو: ایس پی اے
سعودی عرب میں صحت کی انشورنس کی تمام پالیسیز میں کورونا وائرس کے مصدقہ اور مشتبہ مریضوں کے لیے تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
عرب نیوز کے مطابق کوآپریٹیو ہیلتھ انشورنس کونسل کے ترجمان یاسر المارک کا کہنا ہے کہ لوگوں کو بغیر کسی تاخیر کے ہیلتھ انشورنس فراہم کرنے کے لیے کونسل تمام متعلقہ ہیلتھ ایجنسیز سے رابطے میں ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس میں کورونا وائرس کے مریضوں کا معائنہ، ادویات اور دوسری ضروریات شامل ہوں گی۔ 
اس بارے میں سوالات اور تجاویز کے لیے ٹول فری نمبر 920001177 پر کال کی جا سکتی ہے، یا متعلقہ ویب سائٹ www.cchi.gov.sa سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔
دریں اثنا، جمعے کو، سعودی عرب میں کورونا وائرس کی وجہ سے مزید 36 افراد کی اموات ریکارڈ کی گئیں، جس سے مملک میں اس وبا میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد آٹھ سو 93 ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ، تین ہزار نو سو 21 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں، جس سے اب تک ایک لاکھ 19 ہزار نو سو 42 افراد اس وائرس کی زد میں آچکے ہیں۔
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے 38 ہزار 20 ایکٹیو کیسز ہیں، جن میں سے ایک ہزار آٹھ سو 20 کی حالت تشویش تاک ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق، ایک ہزار 584 کیسز ریاض سے رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ جدہ میں 285 اور مکہ میں 99 ہیں۔
اب تک سعودی عرب میں 10 لاکھ 69 ہزار 336 افراد کا ٹیسٹ ہو چکا ہے۔
وزارت نے یہ بھی اعلان کیا کہ مزید ایک ہزار 10 مریض اس وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں، جس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 81 ہزار 29 ہوچکی ہے۔

شیئر: