Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں اتوار کو بارش کہاں کہاں متوقع

شہری دفاع کے مطابق پہاڑی علاقوں میں بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں(فوٹو ایس پی اے)
سعودی محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ اتوار 14 جون کو مملکت کے مختلف علاقوں میں موسم ابرآلود رہے گا جبکہ تبوک ، الجوف اور شمالی حدود کے علاقوں میں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا بھی امکان ہے۔
 ویب نیوز اخبار24 کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ رواں ہفتے کے وسط تک مکہ مکرمہ ، عیسر ، جازان اور الباحہ کے مختلف علاقوں میں بارش کی بھی توقع ہے۔

مملکت کے مختلف علاقوں میں موسم ابرآلود رہے(فوٹو ایس پی اے)

اس حوالے سے شہری دفاع کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں سفر کرنے والے بارش کے دوران خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ کسی مشکل صورتحال میں مبتلا نہ ہوں۔
پہاڑی اور نشیبی علاقوں میں جہاں پانی کی گزر گاہیں ہیں وہاں تفریح کی غرض سے کیمپنگ نہ کی جائے اور نہ ہی وادیوں میں قیام کیاجائے۔ بارش کے دوران سفر کرنے والے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔

شیئر: