Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محکمہ موسمیات:کئی علاقوں میں بارش اور گردوغبار متوقع

بارش کا سلسلہ ریاض کے جنوبی علاقوں تک پھیل سکتا ہے(فوٹو، سوشل میڈیا)
سعودی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ 6 مئی کو مملکت کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور گردوغبار کی توقع ہے.
بیان میں مزید کہا گیاہے کہ بعض شہروں میں ژالہ باری اور تیز بارش کی وجہ سے سیلابی ریلے کی کیفیت کا بھی سامنا کرنا پڑسکتا ہے اس لیے وادیوں اور پہاڑی مقامات پر رہنے اور سفر کرنے والے خصوصی احتیاط کریں.

بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے(فائل فوٹو، اردونیوز)

 ویب نیوز عاجل کے مطابق محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ بدھ 6 مئی کو جازان ، عسیر اور نجران ریجنز میں گردآلود ہوا کے ساتھ تیز بارش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے.
بارش کا سلسلہ مملکت کے جنوبی علاقے اور ریاض ریجن کے بعض حصوں تک پھیل سکتا ہےـ
محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ تبوک ، الجوف ، حدود الشمالیہ اور حائل سے قصیم ریجن تک موسم غیر یقینی رہنے کی توقع ہے. گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے جس سے حد نگاہ کافی متاثر ہوسکتی ہے.
 بحیرہ احمر کے جنوبی اور مغربی سے شمال مغربیہ علاقوں تک ہوا کی رفتار 20 سے 45 کلومیر فی گھنٹہ کے حساب سے چلنے کا امکان ہے جبکہ کھلے سمندر میں موجیں ایک سے ڈیڑھ میٹرتک بلند ہونگی.
محکمہ موسمیات نے سمندر میں مچھلیاں پکڑنے والوں کو احتیاط کرنے کا بھی مشورہ دیاہے.

شیئر: