Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی آرامکو نے سابک کے 70 فیصد شیئرز خرید لیے

شیئرز کا اصولی سودا 69.1 ارب ڈالر میں طے کیا گیا ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی آرامکو نے سعودی بیسک انڈسٹریز کارپوریشن (سابک ) کے 70 فیصد شیئرز کا سودا 69.1 ارب ڈالر میں طے کیا ہے۔
سعودی شیئرز مارکیٹ (تداول) کی ویب سائٹ پر 259.2 ارب ریال مالیت کے سابک کے شیئرز کے سودوں کے حوالے سے بتایا گیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی آرامکو نے پہلے سے طے شدہ نرخ کے مطابق سابک کے 70 فیصد  شیئرز خرید لیے۔ اس حوالے سے سابک اور آرامکو کے درمیان چار سودے ہوئے۔ ان کی مجموعی رقم 69.1 ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سابک کے شیئرز کا لین دین 259.2 ارب ریال مالیت کا ہوا ہے۔

آرامکو سودے کے مکمل ہونے کااعلان مناسب وقت پر کرے گی۔(فوٹو ٹوئٹر)

آرامکو نے  بتایا کہ طے شدہ پروگرام کے مطابق سال رواں کی دوسری سہ ماہی کے اختتام سے قبل سودا منطقی انجام کو پہنچ جائے گا۔
آرامکو نے مزید بتایا کہ ’سودے کے  لیے ضروری قانونی منظوریاں حاصل کرلی۔ کمپنی سودے کے مکمل ہونے کااعلان مناسب وقت پر کرے گی۔
یاد رہے کہ نومبر  2019 کے دوران سعودی آرامکو نے سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے ساتھ معاملات طے کرکے سابک کے شیئرز کی قیمت کی ادائیگی کی شرائط میں ترمیم کرالی تھی۔
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: