Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا، سب سے کمسن مریض صحت یاب

دو سالہ بچے کی والدہ بھی کورونا سے متاثر تھیں (اخبار 24)
 سعودی عرب میں ینبع رائل کمیشن نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ ینبع انڈسٹریل سٹی میں کورونا وائرس کا سب سے کمسن مریض صحت یاب ہوگیا۔
اخبار 24 کے مطابق رائل کمیشن نے بتایا کہ کمسن مریض کی عمر دو برس ہے۔ اسے کورونا وائرس سے شفا یاب ہونے پر قرنطینہ سے فارغ کر دیا گیا۔ بچے کی والدہ بھی کورونا سے متاثر تھیں۔ انہیں بھی صحت یابی پر رخصت کردیا گیا۔
ینبع رائل کمیشن کے اعلیٰ عہدیداروں اور قرنطینہ کے ذمہ داران نے کمسن مریض اور اس کی ماں کو قرنطینہ سے رخصت کرتے وقت تحائف سے بھی نوازا۔
ینبع رائل کمیشن، ینبع انڈسٹریل سٹی میں قرنطینہ کے لیے تین کمپلیکس مختص کیے ہوئے ہے جہاں 150 بستروں کی گنجائش ہے۔

بچے کو قرنطینہ سے رخصت کرتے وقت تحائف سے بھی نوازا گیا۔ (فوٹو اخبار24)

شفا یاب بچے کو رخصت کرتے وقت طبی عملے نے اس کے ہمراہ گروپ فوٹو بھی بنوائے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔
یاد رہے کہ پیر کو ینبع انڈسٹریل سٹی میں 82 سالہ خاتون نے کورونا وائرس کو شکست دی تھی ۔خاتون ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہونے کے باوجود وائرس سے صحت یاب ہوگئی تھیں۔
دوسری جانب ریاض میں کنگ سعود میڈیکل سٹی میں مصنوعی تنفس پر زندگی گزارنے والا کورونا کا مریض بھی صحت یاب ہوا ہے۔

شیئر: