Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

'12 لاکھ غیر ملکی لیبر مارکیٹ کو خیرباد کہیں گے'

’سب سے زیادہ متاثرہ ہونے والے اداروں کے ملازمین لیبر مارکیٹ کو سب سے پہلے خیر باد کہہ دیں گے‘ ( فوٹو: سبق)
عالمی معیشت کو نقصانات اور سعودی عرب پر اس کے اثرات کا جائزہ لینے والے  سعودی ادارے نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ رواں سال  کے آخر تک 12 لاکھ غیر ملکی کارکن سعودی لیبر مارکیٹ سے نکل جائیں گے جبکہ سعودی شہریوں میں بے روزگاری کی شرح 12 فیصد بر قرار رہے گی۔
مزید پڑھیں
سبق ویب سائٹ کے مطابق مالیاتی تجزیوں کے سپیشلسٹ ادارے جدوی انویسٹمنٹ کے ماہرین نے امکان ظاہر کیا ہے کہ سب سے زیادہ متاثرہ ہونے والے اداروں میں کام کرنے والے غیر ملکی سعودی لیبر مارکیٹ کو سب سے پہلے خیر باد کہہ دیں گے۔
ماہرین نے کہا ہے کہ ’سیاحت، ریستوران، غذائی خدمات فراہم کرنے والے ادارے، ادارتی نگرانی، سپورٹ، تعمیرات، سفر اور ٹکٹنگ، کرائے پر آلات فراہم کرنے والے ادارے اور سیکیورٹی فراہم کرنے والے اداروں کے ملازمین سب سے زیادہ متاثر ہوں گے‘۔
کمپنی کے ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ سال کی دوسری ششماہی میں لیبر مارکیٹ میں تیزی آنا شروع ہوگی اور خاص طور پر آخری تین ماہ بہترین ثابت ہوں گے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ’2021 کی آخری سہماہی میں معیشت بہتر ہوگی جس میں سعودی شہریوں کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔'
’کئی اشیا کی طلب میں اضافہ ہوگا اور ملک کی مجموعی معیشت میں واضح فرق محسوس کیا جائے گا۔'
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: