Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے مریض ڈیڑھ لاکھ سے بڑھ گئے

کورونا وائرس کے 19 سو 41 مریضوں کی حالت نازک ہے (فوٹو: سوشل میڈیا)
سعودی عرب میں کورونا وائرس میں مبتلا مزید چار ہزار 301 افراد کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد کووڈ 19 میں مبتلا افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 50 ہزار 292  ہوگئی۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار میں کہا گیا ہے کہ جمعہ 19 جون کو ملک کے مختلف شہروں میں کورونا وائرس میں مبتلا 45 مریض ہلاک ہوئے ہیں۔ اس مہلک وائرس سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار ایک سو 84 تک  پہنچ چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 45 افراد وبائی مرض کے ہاتھوں ہلاک ہوئے (فوٹو: سوشل میڈیا)

 سبق نیوز ویب سائٹ کے مطابق کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 1849 افراد صحتیاب ہوئے جس کے ساتھ ہی مجموعی طور پراب تک اس مرض سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 95 ہزار 764 ہو گئی۔
کووڈ 19 کے مجموعی مریضوں میں سے 19 سو 41 کی حالت نازک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج رکھا گیا ہے جبکہ 53 ہزار 344 مریضوں میں کووڈ 19 کا وائرس ایکٹو ہے جن کا علاج مختلف شہروں کے قرنطینہ اور آئیسولیشن سینٹر میں جاری ہے۔
ریاض میں مریضوں کی تعداد 1091 رہی جب کہ الھفوف میں 430، جدہ 384، مکہ مکرمہ 305، طائف 213، قطیف 180، دمام 167، الخبر 153، المبرز145، مدینہ منورہ 104، ظھران 75، وادی الدواسر75، الجبیل 59، خمیس مشیط 54، صفوی 53، حائل 47، الخرج میں نئے کیسز کی تعداد 41 رہی۔
مملکت کے دیگر 24 شہروں میں ایک، ایک شخص میں کووڈ 19 کا ٹیسٹ پازیٹو آیا جبکہ 14 شہروں میں 2، دو اور 6 شہروں میں تین تین مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

شیئر: