Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمام سے پشاور کے لیے دو خصوصی پروازیں

بدھ 17جون کو ریاض سے 280 افراد پشاورپہنچے تھے۔(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب سے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے خصوصی پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی دو پروازوں کے ذریعے جمعے کو مزید 280 پاکستانی دمام سے پشاور پہنچے ہیں۔
 اس سے قبل بدھ 17جون کو ریاض سے دو خصوصی پروازوں سے 280 افراد پشاورپہنچے تھے۔
ریاض اور دمام ائیر پورٹس پر مسافروں کو الوداع کرنے کے لیے سفارتخانے کے حکام  موجود تھے۔
 
کووڈ 19 کے پھیلنے کی وجہ سے معمول کی بین الاقوامی پروازوں کی معطلی کے بعد حکومت پاکستان نے سعودی عرب سمیت مختلف ممالک سے پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن واپس بھیجنے کے لیے پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔
یکم مئی 2020 سے اب تک جدہ سے پی آئی اے کی انیس خصوصی پروازوں کے ذریعے تین ہزار 650 سے زیادہ پاکستانی سعودی عرب کے مغربی علاقے سے وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔
 ریاض اور دمام سے 24 خصوصی پروازوں کے ذریعے چار ہزار 114 پاکستانی وطن واپس جا چکے ہیں۔ 

سعودی عرب سے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے خصوصی پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)

 ریاض میں سفارتخانہ اور جدہ میں پاکستان قونصلیٹ ، پی آئی اے کے قریبی تعاون سے اس خصوصی پروازوں کے انتظامات دیکھ رہا ہے۔
سعودی عرب میں اس وقت ہزاروں پاکستانی وطن واپسی کے خواہش مند ہیں جن میں سے بیشتر وزٹ یا بزنس ویزے پر آئے تھے یا وہ سفری پابندیوں کے باعث واپس نہیں جا سکے تھے۔

شیئر: