Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تفریحی سرگرمیوں کی بحالی سے متعلق گائیڈ بک

نو مربع میٹر کے دائرے میں ایک شخص کو بیٹھنے کی اجازت ہوگی (فوٹو: سوشل میڈیا)
سعودی عرب میں سرکاری و نجی اداروں کے علاوہ سیاحتی سرگرمیوں اور تفریحی پروگراموں پر بھی پابندی لگا دی گئی تھی تاہم کورونا وائرس کی وبا جوں جوں قابو میں آتی جا رہی ہے ویسے ویسے سرکاری و نجی اداروں کے ساتھ ساتھ سیاحتی سرگرمیوں کی بحالی کے فیصلے بھی ہو رہے ہیں۔
محکمہ تفریحات  نے بتایا ہے کہ جلد ہی ملک بھر میں تفریحی سرگرمیوں کی بحالی کی تاریخ کا اعلان کردیا جائے گا۔ اس حوالے سے محکمے نے تفریحی سرگرمیوں کی بحالی سے متعلق گائیڈ بک جاری کر دی۔
العربیہ نیٹ کے  مطابق گائیڈ بک میں تفریحی مراکز، پلے لینڈز اور تفریحی سرگرمیوں سے  متعلق کورونا وائرس سے بچاؤ کے ضوابط بیان کیے گئے ہیں۔
گائیڈ بک میں تاکید کی گئی ہے کہ:
ایسا کوئی بھی شخص جو اپنے اندر کورونا کی علامتیں محسوس کر رہا ہو یا کورونا کے کسی مریض سے مل چکا ہو اسے کسی بھی تفریحی پروگرام میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔
تفریحی سرگرمیوں اور پروگراموں کے تمام کارکنان اور شائقین وائرس سے بچاؤ کے ضوابط کے پابند ہوں گے۔
تفریحی مراکز اور پلے لینڈز کے منتظمین رہنما بورڈ نصب کریں جن میں حفاطتی تدابیر سے متعلق آگہی مہیا ہو۔
تفریحی سرگرمیوں اور پروگراموں کے دوران  دو میٹر کا فاصلہ ضروری ہوگا۔

تفریحی مراکز اور پلے لینڈز کے ہر حصے کو سینیٹائز کرنا ہوگا (فوٹو: سوشل میڈیا)

دروازوں سے داخل ہوتے اور نکلتے وقت فاصلہ برقرار رکھنا پڑے گا۔
9 مربع میٹر کے دائرے میں صرف ایک شخص کو بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔
تفریحی مراکز اور پلے لینڈز میں فرش اور راستوں پر فاصلے کی علامتیں لگانا ہوں گی۔
تفریحی مراکز اور پلے لینڈز آنے جانے کے راستے الگ کرنا ہوں گے۔
تفریحی مراکز اور پلے لینڈز کے ایک ایک حصے کو سینیٹائز کرنا، حفاظتی ماسک اور سینیٹائزر فراہم کرنا ہوں گے۔
 شائقین کو لائن میں لگتے وقت فاصلے کی پابندی کرنی اور کرانا ہوگی۔

 

 خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: