Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی ریجن میں بلدیہ کی کارروائی، غیر معیاری مچھلی ضبط

مچھلیاں استعمال کے قابل نہیں تھیں ،نامناسب طریقے سے سٹور کیاگیا۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں مشرقی ریجن میں بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں نے مختلف مارکیٹوں کا دورے کے دوران 17 سو کلو گرام غیر معیاری مچھلی ضبط کرکے تلف کردی۔
ریجنل بلدیہ کے ڈائریکٹر انجینئرمحمد الحسینی نے سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کو بتایا کہ بلدیہ کی تفتیشی ٹیمیں مختلف مارکیٹوں کے دورے کیے۔
ریجن کی فش مارکیٹ میں لگائے جانے والے اسٹالز اور دکانوں کا معائنہ کیا جہاں مختلف دکانوں میں رکھی گئی غیر معیاری مچھلیاں ضبط کی گئی ہیں۔

بلدیہ کی ٹیمیں مسلسل مارکیٹوں کا دورہ کرتی رہتی ہیں(فوٹو ایس پی اے)

ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ غیر معیاری ضبط کی جانے والی مچھلیاں انسانی استعمال کے قابل نہیں تھیں انہیں نامناسب طریقے سے سٹور کیاگیا تھا جس کے باعث وہ خراب ہو گئیں تھیں۔
مختلف دکانوں سے 1700 کلو گرام مچھلیاں اور چھینگے ضبط کیے گئے جنہیں فوری طورپر ہی بلدیہ کے اہلکاروں کی نگرانی میں تلف کردیا گیا۔
ریجنل ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ بلدیہ کی ٹیمیں مسلسل مارکیٹوں کا دورہ کرتی رہتی ہیں تاکہ مارکیٹوں میں فروخت کی جانے والی اشیا کے معیار کوجانچا جاسکے اور غیر معیاری اشیا فروخت کرنےوالوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

شیئر: