Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 شادی گھر میں پچاس سے زیادہ افراد جمع نہ ہوں

اتوار سے شادی گھر بھی کھول دیے گئے ہیں۔(فوٹو ٹوئٹر)
 سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان طلال الشلھوب نے کہا ہے کہ اتوار  21 جون  سے شادی گھر بھی کھول دیے گئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  ترجمان نے کہا  کہ وزارت داخلہ نے مملکت بھر میں تمام اقتصادی و تجارتی سرگرمیوں کی بحالی اور جملہ معمولات زندگی مارچ سے  پہلے والے نظام کے مطابق بحال کرنے کا جو فیصلہ کیا ہے شادی گھربھی اسی نظام کے تحت بحال کردیے گئے ہیں۔
وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شادی گھروں کے مالکان سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی تقریب میں بیک وقت  50 سے زیادہ افراد جمع نہ ہوں۔
طلال الشلھوب نے بتایا کہ شادی گھروں کی انتظامیہ کو تنبیہ کی گئی ہے کہ اگر ان کے یہاں ایک وقت میں پچاس سے زیادہ افراد کا اجتماع نظر آئے گا تو اس کا نوٹس لیا جائے گا۔ خلاف ورزی پر مقررہ جرمانے وصول کیے جائیں گے۔
 ترجمان کا کہنا ہے کہ حفاظتی ماسک، سماجی فاصلہ اور مسلسل ہاتھ دھوتے رہنے کی عام پابندیاں بھی شادی گھروں پر لاگو ہوں گی۔

شیئر: