Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں کے ڈرون حملے پھر ناکام

عرب اتحاد کی افواج نے حوثیوں کے کئی ڈرونز گرادیے(فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی عرب نے ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کے ڈرون حملے پھر ناکام بنا دیے ۔عرب اتحاد نے سعودی عرب کی طرف بھیجے جانے والے بارود بردار کئی ڈرونز تباہ کردیے۔
یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے قائم عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا ہے کہ پیر کی رات  ایران کے حمایت یافتہ دہشتگرد حوثیوں نے سعودی شہریوں اور سول تنصیبات پر حملے کے  لیے  پے درپے بارود بردار کئی ڈرونز بھیجے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق عرب اتحاد کی افواج نے حوثیوں کے کئی ڈرونز گرادیے جبکہ دیگر کا تعاقب جاری ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق حوثیوں نے ان دنوں سراغرساں اور بارود بردار ڈرونز کا استعمال بڑھا دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ماہرین نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہ ڈرونز باہر سے یمن بھیجے جارہے ہیں اور وہاں انہیں اسمبل کیا جارہا ہے۔
اقوام متحدہ کے  ماہرین کا یہ بھی کہناہے کہ جس قسم کے ڈرونز سعودی عرب پر حملوں میں استعمال کیے جارہے ہیں ان کاڈیزائن اور استعداد ایران کی طیارہ ساز کمپنی کے تیار کردہ ابابیل سے مماثلت رکھتا ہے۔
 

شیئر: