Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف میں احتیاطی تدابیر نظر انداز کرنے والوں پر جرمانے

ماسک نہ لگانے اور معاشرتی فاصلہ قائم نہ رکھنے والوں پر جرمانےعائد ہوئے ہیں (فوٹو: سبق)
طائف پولیس کے ساتھ مل کر سکیورٹی اداروں نے شہر کے مختلف علاقوں سمیت بازاروں کے تفتیشی دورے کیے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو مکمل طور پر روکنے کے لیے حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کھولنے کے ساتھ ہی حفاظتی تدابیر کا لائحہ عمل اختیار کیا گیا ہے۔

ابتدائی طور پر اس بات کا اعلان کیا گیا تھا کہ حفاظتی تدابیر پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
جس میں واضح ہدایات تھیں کہ ماسک نہ لگانے اور معاشرتی فاصلہ قائم نہ رکھنے والوں پر جرمانےعائد کیے جائیں گے۔

 طائف پولیس نے سبق کو بتایا ہے کہ  ایس او پیز پر عمل  نہ کرنے والے متعدد دکانداروں کو نوٹس جاری کیے گیے ہیں جبکہ کئی سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں پر جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
تفتیشی دوروں کے دوارن طائف کے مختلف  بازاروں اور گلی محلوں میں سماجی فاصلہ رکھے بغیر کھڑے ہونے  اور  حفظان صحت کو نظر انداز کرتے ہوئے مختلف سٹال لگا کر اشیا  فروخت کرنے والوں پر بھی جرمانے عائد ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کی ہدایات کی خلاف ورزیوں کا ارتکاب کرنے والوں کو  مجاز اتھارٹی کی جانب سے انتباہ دیا گیا ہے کہ دوسری مرتبہ  ہدایت پر عمل نہ کرنے والوں کو مزید سخت جرمانے کیے جائیں گے۔
 

شیئر: