Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف میں سیکڑوں غیر ملکی کارکنوں کی سکریننگ

طبی ٹیم نے مسلسل 10 گھنٹے کام کرتے ہوئے کارکنوں کی سکریننگ کی (فوٹو، سبق )
طائف ریجن میں امور صحت کے اداروں کی جانب سے ظلم جنرل ہسپتال کی ٹیموں نے 10 گھنٹے مسلسل کام کرکے نجی کمپنی کے 326 ملازموں کی سکریننگ مکمل کرلی۔
مقامی ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق طائف میں ظلم جنرل ہستپال سے 160 کلو میٹر صحرائی علاقے میں قائم ایک نجی کمپنی کے لیبر کیمپ میں جہاں سیکڑوں کارکن مقیم ہیں میں طبی معائنہ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے عارضی کیمپ لگایا تاکہ کارکنوں کی سکریننگ کرکے ان کا کورونا ٹیسٹ کیاجاسکے۔

طبی ٹیموں کے ہمراہ ترجمان بھی موجود تھے (فوٹو، سبق )

لیبر کیمپ میں مقیم کارکنوں کے بارے میں شبہ تھا کہ ان میں سے بیشتر کارکنوں کے کورونا کے مریضوں سے رابطے رہے تھے جس پر ہسپتال کی انتظامیہ نے خصوصی موبائل ٹیموں کے ذریعے لیبر کیمپ میں موبائل یونٹ تعینات کیا جنہوں نے مسلسل 10 گھنٹے لگاتار کام کرتے ہوئے 326 کارکنوں کے ’نمونے ‘ حاصل کیے جنہیں فوری طور پر لبیبارٹری بھیج دیاگیا۔
لیبر کیمپ میں مقیم کارکنوں کو سختی سے ہدایت کردی گئی ہے کہ وہ کیمپ سے باہر نہ جائیں اور سماجی دوری کے اصول پر سختی سے عمل کرتے ہوئے ہاتھوں کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔
وزارت صحت کی جانب سے کارکنوں کو سینیٹائزر استعمال کرنے کے طریقوں سے بھی آگاہ کیا گیا ، ہسپتال کی جانب سے طبی ٹیموں کے ہمراہ خصوصی طور پر مختلف زبانوں کے ترجمانوں کی سہولت بھی فراہم کی گئی تاکہ وہ غیر ملکی کارکنوں کو انکی زبان میں حفاظتی تدابیر کے حوالے سے معلومات مہیا کرسکیں۔

کارکنوں کو سماجی فاصلہ کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئی (فوٹو، سبق نیوز)

واضح رہے مملکت میں کورونا وائرس سے بچاو کے لیے سماجی فاصلے کے اصول پر سختی سےعمل کروایا جارہا ہے ایسے لیبر کیمپ جہاں غیر ملکی کارکنوں کی کافی تعداد مقیم ہے اور وہاں سماجی فاصلے کے دوری کے اصولوں کا خیال نہیں رکھاجاتا وہاں سے کارکنوں کو عارضی رہائش گاہوں میں منتقل کیاگیا ہے تاکہ کورونا کو پھیلنے سے روکا جاسکے

شیئر: