Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں تفریحی مقامات جلد کھولے جائیں گے

تفریحی مقامات میں حفاظتی تدابیر کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ ( فوٹو: سبق)
مکہ میں حفاظتی تدابیر کو مد نظر رکھتے ہوئے پبلک پارک، پلے لینڈ اور چہل قدمی کے مقامات جلدی کھول دیے جائیں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ میونسپلٹی کے ترجمان انجینئر رائد سمرقندی نے کہا ہے کہ ’میونسپلٹی عوامی تفریحی مقامات کھولنے کی تیاریاں کر رہی ہے‘۔
’حفاظتی و احتیاطی تدابیر کے ساتھ بہت جلد تمام عوامی مقامات کھولے جائیں گے ۔ ہم نے پبلک پارک، پلے لینڈ اور دیگر تفریحی مقامات میں بجلی بحال کر دی ہے جسے کرفیو کے باعث منقطع کر دیا گیا تھا۔‘
’تمام تفریحی مقامات میں کھڑی کی جانے والی رکاوٹوں کو ہٹائی جارہی ہیں، صفائی اور سینیٹائزنگ جاری ہے جبکہ ان مقامات میں سماجی فاصلے کے علاوہ دیگر تدابیر کا انتظام کیا جا رہا ہے‘۔

شیئر: