Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پندرہ فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس، محکمہ کسٹم کی وضاحت

نئے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا نفاذ یکم جولائی سے ہوگا- فوٹو سبق
سعودی عرب کے محکمہ کسٹم نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ 11 مئی 2020 سے قبل کے درآمداتی سودوں پر 15 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس نہیں لگے گا۔ یاد رہے کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس پر عمل درآمد یکم جولائی 2020 سے ہوگا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ کسٹم نے ٹوئٹر کے اپنے سرکاری اکاؤنٹ پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے حوالےسے نئے ضوابط کی وضاحت کی ہے۔
محکمہ کسٹم کا کہنا ہے کہ 11 مئی 2020 سے قبل محکمے میں رجسٹرڈ ٹیکس دینے والے جس فرد نے ٹیکس بل جاری کیے ہوں گے۔ ان پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس 5 فیصد ہوگا۔ 15 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس نہیں لگے گا بشرطیکہ سامان 30 جون سے قبل درآمد کر لیا جائے۔
محکمہ کسٹم نے واضح کیا کہ اگر کسی شخص نے محکمہ کسٹم کے یہاں رجسٹرڈ کسی ای شاپنگ سینٹر سے موبائل خریدا ہو اور اس کا بل 11 مئی سے قبل جاری ہو چکا ہو اور موبائل یکم جولائی کے بعد وصول کیا جائے تو ایسی صورت میں اس پر 15 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس نہیں لگے گا۔

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: