Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

15 فیصد واٹ یکم جولائی سے لاگو ہو گا

تاجر نئے واٹ کے اطلاق کی تاریخ کی پابندی کریں(فوٹو سعودی گزٹ)
سعودی عرب میں زکوۃ اینڈ ٹیکس کی جنرل اتھارٹی( جی اے زیڈ ٹی) نے پورے وثوق سے کہا ہے کہ سعودی عرب کی مارکیٹ میں تمام سامان اور خدمات پر 5 فیصد ویلیو ایڈیڈ ٹیکس (واٹ) کے نفاذ کو بڑھا کر 15 فیصد کرنے کے نظام کا اطلاق یکم جولائی 2020 سے ہوگا۔
سعودی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق قبل ازیں یہ اعلان کیا گیا تھا کہ کورونا وائرس کے منفی اثرات پر قابو پانے کے لیے مارکیٹ میں تمام سامان پر واٹ 5 فیصد کے بجائے 15 فیصد کیا جا رہا ہے۔

خلاف ورزی کی صورت میں قانونی طریقہ کار اختیار کیا جائے گا۔(فوٹو سعودی گزٹ)

ایک بیان میں جی اے زیڈ ٹی نے تمام شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ سامان یا خدمات پر  واٹ  میں اضافہ کے بارے میں کسی بھی قسم کی تفصیلات یا رہنمائی کے لیے کال سینٹر کے متعلقہ نمبر 19993 یا سمارٹ فونز پر واٹ ایپلی کیشن کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔
زکوۃ اینڈ ٹیکس اتھارٹی نے تاجروں سے کہا ہے کہ وہ نئے ویلیو ایڈیڈ ٹیکس کا اطلاق کرنے کی تاریخ کی پابندی کریں اور اس بات کی تصدیق کی ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی طریقہ کار اختیار کیا جائے گا۔

کوروناوائرس  کا پھیلاو  روکنے کے اقدامات میں سے ایک ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)

واضح رہے کہ واٹ میں اضافہ سعودی حکومت کی ریاست کی معیشت کے تحفظ اور کوروناوائرس  کے پھیلاو کو روکنے میں مدد دینے کے اقدامات میں سے ایک ہے۔

شیئر: