Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں ٹھیلے لگانے والوں کے خلاف کارروائی، 24 ٹن سبزی ضبط

’ضبط کی گئی سبزی اور پھلوں میں قابل استعمال چیزیں خیراتی تنظیموں کے حوالے کردی گئیں‘ ( فوٹو: سبق)
جدہ میونسپلٹی نے متعدد محلوں میں ٹھیلے لگانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 24 ٹن سبزیاں اور پھل ضبط کیے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی کے سیکریٹری انجینیئر محمد بن ابراہیم الزہرانی نے کہا ہے کہ ’ہندوایہ، سبیل، بلد، عماریہ اور بغدادیہ میں ٹھیلے لگانے والوں کے خلاف کارروائی کے دوران 157 ریڑھیاں تلف کردی گئی ہیں‘۔
’ضبط کی گئی سبزی اور پھل میں قابل استعمال چیزیں خیراتی تنظیموں کے حوالے کردی گئیں جبکہ ناقابل استعمال چیزیں موقع پر تلف کر دی ہیں‘۔

 کارروائی کے دوران 157 ریڑھیاں تلف کردی گئی ہیں ( فوٹو: سبق)

انہوں نے کہا ہے کہ ’غیر قانونی طور پر تارکین کی طرف سے سبزیوں کے ٹھیلے لگانے سے ایک طرف غیر معیاری اشیا کی فروخت ہوتی ہے تو دوسری طرف لوگوں کا مجمع لگ جاتا ہے‘۔
’یہ منفی مناظر ہیں جن کے انسداد کے لیے میونسپلٹی کی تفتیشی کارروائیاں جاری رہیں گی‘۔

شیئر: