Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک اور خاندان کے 21 افراد کورونا سے متاثر

وزارت صحت کورونا وائرس سےبچاو کےلیے آگاہی مہم چلائے ہوئے ہے۔(فوٹو العربیہ)
سعودی وزارت صحت کی جانب سے کورونا وائرس سےبچاو کےلیے آگاہی مہم جاری ہے۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سماجی دوری کے اصول پرعمل نہ کرنے سے انسان نہ صرف خود بلکہ اپنے عزیزوں کو بھی اس بیماری میں مبتلا کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔
سبق نیوز نے وزارت کی جانب سے جاری آگاہی پیغام کے حوالے سے بتایا کہ ایک خاتون کی نادانی اور سماجی فاصلے پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے خاندان کے 21 افراد اس مہلک وائرس کا شکار ہوگئے۔
وزارت کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں جو مریض آئے ان میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 21 افراد شامل تھے جو محض معمولی غلطی کی وجہ سے اس وبائی مرض کا شکار ہوئے۔
خاندان میں معمر افراد بھی شامل تھے جو کورونا کا شکار ہوئے۔  ایک خاتون کی جانب سے سماجی فاصلے کے اصول پر عمل اور احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے کی وجہ سے خاندان کے دیگر افراد تک یہ وائرس فوری طور پرمنتقل ہو گیا۔
وزارت کا کہنا ہے کہ  کورونا وائرس ایک انسان سے دوسرے میں فوری طور پر منتقل ہوتا ہے اس لیے عالمی سطح پر سماجی فاصلے کا اصول ادارہ امور صحت کی جانب سے نافذ کیا گیا ہے تاکہ وائرس سے محفوظ رہا جاسکے۔

 سماجی فاصلے کا اصول ادارہ امور صحت کی جانب سے نافذ کیا گیا ہے(فوٹو ایس پی اے)

یاد رہے کہ جمعے کو وزارت صحت کے ترجمان نے بریفنگ میں بتایا تھا کہ احتیاطی تدابیر کی پابندی نہ کرنے سے خاندان کے سولہ افراد وائرس کا شکار ہوئے  جبکہ خاندان کاسربراہ ہلاک ہوا۔
 ’مقامی شہری دوسرے شہر سے سفر کر کے اپنے والدین اور اہل خانہ سے ملنے کے لیے آیا تھا۔ اس نے آمد پر مصافحہ کیا اور وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر پر عمل نہیں کیا۔ اس سے وائرس اس کے والدین سمیت خاندان کے دیگر افراد میں منتقل ہوگیا۔‘

 

 

شیئر: