Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا وائرس کی تین نئی علامتیں کیا ہیں؟

 ان میں’ ناک کا بہنا، متلی اور اسہال شامل ہیں‘۔(فوٹو العربیہ)
وبائی امراض سے بچاؤ اور انسداد کے مراکز نے کہا ہے کہ نئے کورونا وائرس کی مزید تین علامتیں سامنے آئی ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق میڈیکل سینٹرز نے کورونا وائرس کی جن تین نئی علامتوں کی نشاندہی کی ہے ان میں’ ناک کا بہنا، متلی اور اسہال (لوز موشن) شامل ہیں‘۔
یاد رہے کہ کھانسی، بخار، تکان ، عضلات میں درد ، سونگھنے یا ذائقے کااحساس ختم ہوجانا اور گلے میں سوزش بھی نئے کورونا وائرس کی اہم علامات ہیں۔
امریکی میڈیا  کے مطابق کورونا وائرس کی نئی علامتیں امریکہ میں وبائی امراض سے بچاؤ اور انہیں کنٹرول کرنے والے سینٹرز کی ویب سائٹ پر جاری کی ہیں۔  

ماہرین کا کہناہے’ ہر شخص میں کورونا کی علامتیں یکساں نوعیت کی نہیں ہوتیں(فوٹو ایس پی اے)

ماہرین کا کہناہے کہ’ ہر شخص میں کورونا کی علامتیں یکساں نوعیت کی نہیں ہوتیں۔ کسی پر یہ علامتیں کم شدت جبکہ دیگر افراد میں زیادہ شدت کے ساتھ اثر انداز ہوتی ہیں۔ متاثرین کو علامتوں کا احساس وائرس لگنے کے دو دن بعد سے  14 دن کے  درمیان ہوتا ہے‘۔
میڈیکل سینٹرز نے خبردار کیا کہ ’بوڑھے، دل، پھیپھڑے اور ذیابیطس کےمریض کورونا وائرس لگنے کے بعد زیادہ خطرناک پوزیشن میں چلے جاتے  ہیں۔
کورونا وائرس کے ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ سانس میں دشواری، سینے میں درد، چہرے یا ہونٹوں کے نیلے پڑ جانے کو کبھی نظر انداز نہ کیا جائے۔
یاد رہے کہ  کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد دنیا بھر میں اب تک کل تعداد 96 لاکھ 9 ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے جبکہ اب تک اس وبا سے 4 لاکھ 89 ہزار 312 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

شیئر: