Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 طبی ماسک کب غیر موثر ہوتا ہے؟

طبی ماسک گیلا ہونے پر غیر موثر ہوجاتا ہے(فوٹو،ٹوئٹر)
معاون سیکریٹری صحت ڈاکٹر عبداللہ العسیری کا کہنا ہے کہ بعض لوگ میڈیکل ماسک گیلا ہوجانے  کے باوجود استعمال کرتے رہتے ہیں- ایسا ماسک غیرموثر ہوجاتا ہے- وائرس سے نہیں بچا پاتا- گیلا ماسک کبھی استعمال نہ کیا جائے-
سبق ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹر العسیری نے توجہ  دلائی کہ میڈیکل ماسک کے برخلاف کپڑے والا ماسک ہر بار استعمال کیا جاسکتا ہے- اسے دیگر کپڑوں کی طرح گھر کی واشنگ مشین میں دھو کر بھی دوبارہ استعمال میں لایا جاسکتا ہے-

کپڑے والا ماسک باربار دھو کراستعمال کیاجاسکتاہے(فوٹو،سوشل میڈیا)

ڈاکٹر عسیری سے نئے کورونا وائرس کے حوالے سے  بریفنگ کے دوران  دریافت کیا گیا تھا کہ بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ وائرس ایسی صورت میں ختم ہوجاتا ہے جب اس پر موجود جراثیم کش ادویات کی تہہ خشک ہوجائے-
میڈیکل ماسک کو کئی گھنٹے استعمال کرنے کے بعد پھینکا نہ جائے بلکہ اسے دھوپ میں کئی گھنٹے تک خشک ہونے کے لیے لٹکا دیا جائے- دھوپ کے بعد وائرس ختم ہوجاتا ہے اورایسا میڈیکل ماسک ایک سے زیادہ بار استعمال کیا جاسکتا ہے-
ڈاکٹر عسیری نے اس خیال کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کپڑے والاماسک صحیح طریقے سے دھوئے جانے کے بعد بار بار استعمال کیا جاسکتا ہے جہاں تک میڈیکل ماسک کا تعلق ہے تو اسے گیلا ہوجانے کے بعد کبھی استعمال نہ کیا جائے وجہ  یہ کہ گیلا ہونے پر یہ ماسک اپنی خصوصیت کھو دیتا ہے اوریہ وائرس سے بچانے کی صلاحیت سے محروم ہوجاتا ہے- گیلے میڈیکل ماسک کو دھوپ میں لٹکا کر اور خشک کرنے کے بعد دوبارہ استعمال نہ کیا جائے-
ڈاکٹر عسیری نے توجہ دلائی کہ کوئی بھی میڈیکل ماسک ایک دن سے زیادہ استعمال نہ کیا جائے-

شیئر: