Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیش فری پروگرام: ریستورانوں اور قہوہ خانوں کو ڈیڈ لائن

کیش فری پروگرام کا آغاز 2019 میں کیا گیا تھا (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی حکومت نے کیش فری پروگرام کے تحت ریستورانوں اور قہوہ خانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کارڈ سسٹم کے ذریعے وصولی کا نظام جولائی کے آخر تک مکمل کرلیں۔
اس پر مملکت کے تمام علاقوں میں عمل درآمد لازمی کردیا گیا ہے۔
پروگرام کا آغاز 2019 میں کیا گیا تھا اور سب کو تدریجی طور پر عمل درآمد کا حکم دیا گیا تھا۔
اخبار 24 کے  مطابق سعودی حکومت مقامی شہریوں کے نام سے غیرملکیوں کے کاروبار کے خاتمے کے لیے کارڈ سسٹم سے وصولی کا طریقہ کار رائج کررہی ہے۔

منگل  28 جولائی سے تمام ریستورانوں  کو کارڈ سسٹم کا انتظام کرنا ہوگا-(فوٹو سوشل میڈیا)

یاد رہے کہ کیش فری پروگرام سعودیوں کے نام سے غیرملکیوں کے کاروبار کے انسداد کے لیے قائم قومی ادارے نے شروع کیا ہے۔
قومی ادارے کا کہنا ہے کہ منگل  28 جولائی 7 ذی الحجہ سے تمام ریستورانوں اور قہوہ خانوں کو کارڈ سسٹم سے وصولی  کا انتظام کرنا ہوگا-
یاد رہے کہ پٹرول سٹیشنوں اور ان کے ماتحت سروس سینٹرز پر کارڈ سسٹم سے وصولی کی پابندی 14 جولائی 2019 کو شروع کی گئی تھی جب کہ یہی پابندی تمام تجارتی اداروں پر 25 اگست 6 محرم  سے لاگو ہوگی۔

 

شیئر: