Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 کورونا کے چار ہزار سے زائد کیسز، 50 ہلاکتیں

کورونا کیسز 2 لاکھ کے قریب پہنچ گئے(فوٹو، سوشل میڈیا)
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مزید چار ہزار387  کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد کووڈ 19  کے مجموعی مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 90 ہزار 823 تک پہنچ چکی ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان صحت ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے کہا گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کووڈ 19 وائرس  سے 50 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ اب تک مجموعی ہلاکتیں 16 سو 49 ہو گئی ہے۔
کورونا وائرس میں مبتلا تین ہزار 648 مریض صحتیاب ہوئے جس کے بعد اب تک اس وبائی مرض سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار 766  ہو گئی ہے۔

کورونا کے 58 ہزار مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے (فوٹو، سوشل میڈیا)

وزارت صحت کے ٹوئٹرپر جاری اعداد وشمار کے مطابق 30 جون بروز پیر سب سے کورونا وائرس کے متاثرین  کی تعداد الھفوف میں رہی جہاں مریضوں کی تعداد 980 ہے جبکہ ریاض میں 342 ، المبرز 323 ، دمام 308 ، مکہ مکرمہ 287 ، طائف 229 ، جدہ 167 ، ابھا 144 ، مدینہ منورہ 132 ، الخبر 94 ، نجران 88 ، قطیف 87 ، حائل 70 ، بریدہ 64، الظھران 50 ، بقیق 49 ، عسیر 38 ، صفوی 32 ، الجفر 30 ، عنیزہ 29 ، الرس 28 ، شرورہ 26 ، حفرالباطن اور المجمعہ میں 25 ، 25 ، الجبیل 24 ، احد رفیدہ 23 ، بیشہ 21 ، تبوک 19 ، العیون 18 ، سب العلایہ اور الخرج 17 ، 17 ، سرہ عبیدہ ، 16 ، البکریہ 14 ، المضہ ، اللیث اور حریملامیں 13 ، 13 جبکہ  الزلفی ،بلسمر ، ابوعریش  اور وادی الدواسر میں 12 ، بارہ افراد میں کووڈ 19 کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ۔
سب سے کم مریض 22 شہروں میں رہے جہاں ایک ، ایک شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 14 شہروں میں 2 ، دو اور 9 شہروں میں مریضوں کی تعداد 3 ،تین رہی۔
وزارت صحت کا کہنا مملکت کے مختلف شہروں میں قائم قرنطینہ اور آئیسولیشن سینٹرز میں اس وقت 58 ہزار 408 افراد میں کووڈ 19 وائرس ایکٹو ہے تاہم انکی حالت  خطرے سے باہر ہے جبکہ 2 ہزار 278 مریضوں کو انکی نازک حالت کی وجہ سے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔
منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان وزارت صحت ڈاکٹر محمد العبدالعالی کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو بھی یہ شک ہو کہ اسے کورونا وائرس ہو سکتا ہے تو فوری طور پر مملکت کے تمام شہروں میں موجود موبائل اور مستقل سینٹرز سے رجوع کرکے  تفصیلی طبی معائنہ  کرایا جاسکتا ہے ۔

کورونا سے بچاو کےلیے سماجی فاصلےکےاصول پرعمل انتہائی ضروری ہے(فوٹو، سوشل میڈیا)

ڈاکٹر محمد العبدالعالی کا مزیر کہنا تھا کہ کورونا سے بچاو کےلیے  سماجی فاصلے کے اصول کوکسی بھی حالت میں نظر انداز نہ کیا جائے دیگر احتیاطی تدابیر کے حوالےسے انکا کہنا تھا کہ ہاتھوں کو بار بار صابن سے دھونے اور گھر سے باہر جاتے وقت ماسک کا استعمال کریں۔

شیئر: