Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیٹرول 91 اور 95 کے نرخ بھی بڑھ گئے

نئے نرخ یکم سے دس جولائی تک کے لیے ہیں فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں یکم جولائی سے پندرہ فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کے بعد سعودی آرامکو نے  پیٹرول کے نئے نرخ جاری کیے ہیں۔
سبق ویب سائٹ نے سعودی آرامکو کے حوالے سے بتایا ہے کہ پیٹرول 91 کے نرخ 90 ھللہ سے بڑھ کر 98 ھللہ فی لٹر ہوگئے ہیں۔ 
 پیٹرول 95 کی نئی قیمت اب ایک ریال 18 ھللہ ہوگی۔ اس سے پہلے اس کی قیمت ایک ریال 8 ھللہ لٹر تھی۔
بیان کے مطابق ڈیزل کی نئی قیمت 47 ھللہ کے بجائے 52 ھللہ فی لٹر ہوگئی ہے۔ نئے نرخ یکم سے دس جولائی تک کے لیے ہیں۔
یاد رہے کہ سعودی آرامکو پیٹرول کے نرخ ہر مہینے کی گیارہ تاریخ کو  بین الاقوامی تیل منڈی میں پیٹرول کے نرخوں کے مطابق طے کرتی ہے تاہم واٹ میں اضافے کے باعث دس دن کے لیے نئے نرخ جاری کیے گئے ہیں۔
اندرون ملک پیٹرول کے نرخ سعودی عرب سے بین الاقوامی منڈیوں کے لیے تیل کی برآمد کے نرخوں میں تبدیلی کے حوالے سے کم اور زیادہ کر دیے جاتے ہیں۔
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: