Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں ’ ہنڈی‘ کا کاروبار کرنے والے دو غیر ملکی گرفتار

ملزمان کے قبضے سے دو لاکھ دس ہزار ریال برآمد ہوئے ہیں۔(فوٹو سبق)
 سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پولس نے ہنڈی کا کاروبار کرنے والے دوغیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان کرنل شاکر التویجری نے بتایا کہ پولیس کو رپورٹ ملی تھی کہ 2 ایشیائی شہری سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موجود اپنے ہموطنوں سے پیسے اکٹھے کرکے غیر قانونی طریقے سے وطن بھجوا رہے ہیں-
ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے رہائش پر چھاپہ مار کر دو بنگلہ دیشیوں کو گرفتار کرلیا- ان کے قبضے سے دو لاکھ دس ہزار ریال برآمد ہوئے ہیں۔
 ملزمان اس سوال کا کوئی جواب نہ دے سکے کہ عام مزدور ہونے کے باوجود ان کے پاس  اتنی بھاری رقم کہاں سے آئی۔
بنگلہ دیشیوں کی رہائش کی تلاشی لی گئی تو ہنڈی کی رقم بھجوانے والوں کے نام، پتے اور رقوم کی تفصیلات کا رجسٹر برآمد ہوا۔
دونوں  ملزمان کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔ پوچھ گچھ مکمل کرکے جلد ہی دونوں کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا۔

شیئر: