Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں جعلی اقامے فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

گرفتار شدگان نے جعلی اقامے فروخت کرنے کا دھندا اختیار کر رکھا تھا ( فوٹو: سبق)
ریاض پولیس نے جعلی اقامے فروخت کرنے والا غیر ملکی گروہ گرفتار کرلیا ہے۔ ان کے قبضے سے متعدد جعلی اقامے ضبط ہوئے ہیں۔
 پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شدگان دو سوڈانی تارکین ہیں جو انتہائی مہارت سے اقاموں میں جعلسازی کرتے تھے۔ انہوں نے جعلی اقامے فروخت کرنے کا دھندا اختیار کر رکھا تھا۔
  • باخبر رہیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

گرفتار شدگان دو سوڈانی تارکین ہے جو انتہائی مہارت سے اقاموں میں جعلسازی کرتے تھے ( فوٹو: سبق)

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان کرنل شاکر بن سلیمان التویجری نے کہا ہے کہ ’پولیس کو رپورٹ ملی تھی کہ ایک غیر ملکی جعلساز گروہ دارالحکومت میں اقاموں کا دھندا کررہا ہے۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’پولیس نے سراغ رسانوں کی خصوصی ٹیم کی مدد سے پہلے ان کی نشاندہی کی اور پھر انہیں ظہراللبن محلے سے گرفتار کر لیا ہے۔ یہ ریاض کا مغربی محلہ ہے جہاں جعلسازوں کے اڈے سے جعلی اقامے برآمد ہوئے ہیں۔
پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ ’گروہ میں دو سوڈانی شامل ہیں، ان سے پوچھ گچھ کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔‘
 

شیئر: