Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے مریض 2 لاکھ سے بڑھ گئے

کورونا کے چار ہزار193 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔(فوٹو اے ایف پی)
سعودی عرب میں جمعہ 3 جولائی کو کورونا کے چار ہزار193 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ملک میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد دو لاکھ ایک ہزار801 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 2945 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ 50 مریض ہلاک ہوگیے ہیں‘۔
’صحت یاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد ایک لاکھ 40 ہزار614 ہوگئی ہے جبکہ ہلاک شدگان 1802 ہوگئے ہیں‘۔
بیان کے مطابق ’اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 59 ہزار 385 ہے۔ ان میں دو ہزار 291 کی حالت نازک ہے‘۔

پچھلے چوبیس گھنٹے میں دمام میں سب سے زیادہ 431 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔(فوٹو عاجل)

وزارت صحت کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے میں دمام میں سب سے زیادہ 431 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
الہفوف میں 399 ، ریاض میں 383 ، مکہ مکرمہ میں 210 ، مدینہ منورہ میں 92، طائف میں 306 ،جدہ میں 169، الخبر میں 136،حفرالباطن میں 91 ،الظہران میں 83 ،بریدہ میں 79 تبوک میں 70 اور الجبیل میں 65 نئے کیسز کا پتہ چلا ہے۔
وزارت صحت کے ترجمان نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں  پر پھر زوردیا ہے کہ وہ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی احتیاطی تدابیر پع عمل کریں۔ سماجی فاصلے کے اصول اور ماسک کی پابندی کریں۔
انھوں نے مزید کہا کہ ایک اجتماع میں زیادہ سے زیادہ 50 افراد کو شرکت کی اجازت ہے تاہم تمام افراد کو احتیاطی تدابیر پرعمل کرنا لازم ہے۔
 

شیئر: