Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجران میں سالانہ 3 ہزار ٹن انگوروں کی پیداوار

سعودی عرب کے کئی علاقے انگوروں کے باغات کے لیے مشہور ہیں۔ نجران ریجن اور اس کی کمشنریاں قطار در قطار انگوروں کے باغات کے لیے پورے ملک میں اپنی شہرت رکھتی ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق نجران میں انگوروں کے باغات سالانہ 3 ہزار ٹن سے زیادہ انگور پیدا کررہے ہیں۔ باغات سو ہیکٹر کے رقبے میں پھیلے ہوئے ہیں۔

نجران میں 2 قسم کے انگور پیدا ہوتے ہیں(فوٹو ایس پی اے)

انگور نجران ریجن کی پہچان ہیں- یہاں کے کاشت کار انگوروں کے باغات بڑے ذوق و شوق سے لگائے ہوئے ہیں۔
نجران میں 2 قسم کے انگور پیدا ہوتے ہیں ان میں سے ایک ’البیاضی‘ (سفید)  کہلاتا ہے جبکہ دوسرا ’السوادی‘ کہلاتا ہے یہ کالے رنگ کا ہوتا ہے۔

باغات سو ہیکٹر کے رقبے میں پھیلے ہوئے ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)

 دونوں قسم کے انگور نجران ہی نہیں پورے ملک میں مقبول ہیں۔ عمدہ اور میٹھے ہوتے ہیں۔ ایک کلو دس سے پندرہ ریال میں فروخت ہوتے ہیں۔
سعودی عرب کا پرفضا مقام طائف بھی انگوروں کے باغات کے حوالے سے مشہور ہے۔ یہاں سے اطراف کے شہروں خصوصا مکہ مکرمہ کے لوگ فائدہ اٹھاتے ہیں۔ سیرت کی کتابوں میں بھی طائف کے انگوروں کا تذکرہ آیا ہے۔

شیئر: