Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ہاتھوں کے ذریعے فوری منتقل ہوتا ہے

سماجی فاصلے کے اصول پرعمل کرنا انتہائی ضروری ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاو کے لیے مقررہ ایس او پیز پرعمل کرنا انتہائی ضروری ہے بصورت دیگر وبائی مرض ایک سے دوسرے انسان میں انتہائی تیزی سے منتقل ہوتا ہے۔
کووڈ 19 کی ایک سے دوسے شخص میں منتقلی کے حوالے سے وزارت صحت کا کہنا ہے کہ وائرس ہاتھوں کے ذریعے سرعت سے منتقل ہوتا ہے۔
 وزارت صحت کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی تقریب میں شریک ایک شخص کی وجہ سے 9 افراد پرمشتمل پورا گروپ اس وائرس کا شکار ہوگیا۔
متاثرہ نوجوان اپنی بیماری سے لاعلم تھا۔ وہ معمولی بیماری سمجھ رہا تھا مگر کووڈ 19 پازٹیوہو چکا تھا۔ خود کو آئسولیٹ کرنے کے بجائے دوستوں کی محفل میں شریک رہا جس کی وجہ سے اس کے تمام دوستوں میں کورونا وائرس منتقل ہو گیا۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جسے بھی اپنے بارے میں یہ شبہ ہو کہ اسے کورونا وائرس ہوسکتا ہے اسے چاہیے کہ فوری طور پر خود کو آئسولیٹ کرلے۔ اگر 10 دن کے اندر حالت بہتر نہ ہو یعنی بخار، کھانسی اور سانس میں تکلیف تو اسے فوری طور پر وزارت صحت سے رجوع کرنا چاہیے تاکہ اس کا کورونا ٹیسٹ جسے پی سی آر کہا جاتا ہے کرایا جاسکے۔

گھر سے باہر جاتے وقت ماسک کا استعمال لازمی کیا جائے (فوٹو ایس پی اے)

 بیان میں مزید کہا گیا کہ کورونا سے خود کو اوردوسروں کو محفوظ رکھنے کے لیے سماجی فاصلے کے اصول پر سختی سےعمل کرنا انتہائی ضروری ہے۔
علاوہ ازیں گھر سے باہر جاتے وقت ماسک کا استعمال لازمی کیاجائے جبکہ مصافحہ کرنے سے گریز کریں۔ ہاتھوں کو سینیٹائزر سے صاف کرتے رہیں گھر آتے ہی ہاتھوں کو صابن سے 20 سیکنڈ تک دھوئیں کیونکہ کووڈ 19 کا وائرس صابن سے ختم ہوجاتا ہے۔

شیئر: