Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باحہ کے جنگلات میں ہلال احمر کے رضا کاروں کا کیمپ

’رضا کاروں کی ٹیم میں سعودی نوجوانوں کے علاوہ خواتین بھی شامل ہیں جو حفاظتی تدابیر پر عمل کروا رہے ہیں۔‘ (فوٹو: سبق)
الباحہ ریجن کے جنگلات اور جمعہ نماز کے وقت مسجدوں میں ہلال احمر کے رضا کار شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو صحت کی خدمات اور طبی مشورے فراہم کرنے کے لیے عارضی کیمپ لگائے ہوئے تھے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق باحہ میں ہلال احمر کے ترجمان عماد منسی الزہرانی نے کہا کہ ’رغدان کے جنگلات باحہ کا سب سے معروف سیاحتی اور تفریحی مقام ہیں جہاں رہائشیوں کے علاوہ سیاح بھی آتے ہیں۔‘
’ہلال احمر کے رضا کاروں نے یہاں عارضی کیمپ قائم کر رکھا ہے جہاں آنے والوں کا مفت معائنہ کیا جاتا ہے اور طبی مشورے دیئے جاتے ہیں۔‘
’رضا کاروں کی ٹیم میں سعودی نوجوانوں کے علاوہ خواتین بھی شامل ہیں جو جنگلات میں کورونا کے انسداد کے لیے حفاظتی تدابیر پر عمل کرواتے ہیں اور لوگوں کو آگاہی فراہم کر رہے ہیں۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’جنگلات میں آنے والوں کو درجہ حرارت، وزن، خون کا دورانیہ اور شوگر ٹیسٹ کے علاوہ دیگر مختلف خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔‘
’اسی طرح کی خدمات شہر کی مساجد میں جمعہ نماز کے لیے آنے والوں کو بھی فراہم کی جارہی ہیں۔‘

’جنگلات میں آنے والوں کو درجہ حرارت، وزن، خون کا دورانیہ اور شوگر ٹیسٹ کے علاوہ دیگر مختلف خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔‘ (فوٹو: سبق)

’ان کیمپوں کا ایک طرف مقصد معاشرے کی خدمت اور آگاہی وشعور اجاگر کرنا ہے تو دوسری طرف سعودی نوجوانوں میں رضا کاری کا شوق پیدا کرنا ہے۔‘
’ہلال احمر نے ریجن بھر میں ہنگامی امداد کے لیے مستعد ٹیمیں بھی تیار کر رکھی ہیں جو آپریشن روم پر کال کرنے سے متحرک ہوتی ہیں نیز طبی امداد کے لیے ایپلی کیشن بھی موجود ہے جس کے ذریعے ہلال احمر کی ٹیموں کو بلایا جاسکتا ہے۔‘
 

شیئر: