Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کے لیے خصوصی کمیٹیاں

تقریب کا ہال 5 گھنٹے سے زیادہ دوراینہ کےلیے استعمال نہ کیاجائے(فوٹو ایس پی اے)
 سعودی وزارت بلدیات و دیہی ترقی کی جانب سے کورونا وائرس سے حفاظت کے لیے مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والوں کے لیے مزید احتیاطی تدابیر وضع کی گئی ہیں جن پرعمل کرنا ہر ایک کے لیے لازمی ہے۔
مشرقی ریجن کی بلدیہ نے نئے ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی ہیں جو مارکیٹوں اور تجارتی مراکز کا دورہ کرکے ضوابط پرعمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں گی۔
 ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق وزارت بلدیات کی جانب سے کہا گیا تھا کہ شادی ہالز، تفریحی فارم ہاوسز، مردانہ اور زنانہ ٹیلرنگ شاپس اور بوتیکس، بچوں کے صالون، ریستوران اور کافی شاپس کے علاوہ جنازے کے لیے مقررہ ضوابط پر سختی سے عمل کیا جائے تاکہ کورونا وائرس سے بچا جا سکے۔
بلدیہ کے مشرقی ریجن کے ترجمان عبدالعزیز الصفیان کا کہنا ہے کہ شادی ہالز اور تقریبات کے لیے فارمز ہاوسز میں کام کرنے والے اس امر کے پابند ہوں گے کہ لوگوں کے اجتماع کے دوران مسلسل ماسک کا استعمال کریں، آنے والوں کو سینیٹائزر فراہم کریں اور سینٹیائز کی بوتلیں شادی ہال یا فارم ہاوسز میں لگائی جائیں۔
شادی ہالز میں تقریب کے ختم ہوتے ہی تازہ ہوا کی آمد ورفت کو یقینی بنایا جائے خاص کر جب ٹوائلٹس کو جراثیم کش ادویات سے صاف کیا جائے اس دوران تازہ ہوا کی آمد رفت کو یقینی بنایاجائے۔
تقریب گاہوں میں ڈسپوزیبل چائے کے کپ اور کھانے کی پلیٹیں استعمال کی جائیں۔ کانچ یا دوبارہ استعمال ہونے والے گلاس استعمال نہ کیے جائیں۔
تقریب کے ہالز میں کام کرنے والی خواتین کارکن مسلسل اپنے ہاتھوں کو سینیٹائزکرتی رہیں اور ہر آنے والے مہمانوں کو بھی معیاری سینیٹائزر فراہم کیا جائے۔

سماجی فاصلے کے اصول کو کسی صورت نظر انداز نہ کیاجائے۔(فوٹو ایس پی اے)

تقریب کا ہال 5 گھنٹے سے زیادہ دوراینہ کےلیے استعمال نہ کیاجائے۔ ہال میں نصب ایئر کنڈیشنگ سسٹم کے فلٹرز کو مستقل بنیادوں پر صاف کیا جائے۔
ریجنل ترجمان نے مزید کہا کہ ہال میں 50 سے زائد افراد بیک وقت نہیں ہونے چاہئیں، ہالز میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے مخصوص سٹیکرز چسپاں کیے جائیں۔
ٹیلرنگ شاپس اور زنانہ بوتیک کے لیے مقررہ پروٹوکولز کے حوالے سے بلدیہ کے ترجمان الصفیان کا کہنا تھا کہ سات برس سے کم عمر بچوں کو شاپس میں لے کر نہ جایا جائے۔ آنےو الوں کا جسمانی درجہ حرارت نوٹ کیاجائے، آنے والوں کا ایڈریس اور دیگر معلومات نوٹ کی جائیں اور دکانوں یا بوتیکس کو مستقل بنیادوں پر جراثیم کش ادویات سے صاف کرنے کا خصوصی اہتمام کیاجائے۔
ریستورانوں اور کافی شاپس میں جہاں بچوں کے لیے پلے لینڈز ہیں وہاں کی سماجی فاصلے کے اصول کو کسی صورت نظر انداز نہ کیا جائے۔
جنازے کےلیے جانے والے بھی سماجی فاصلے کے اصول کو مدنظر رکھتے ہوئے ماسک اور دستانوں کے استعمال کویقینی بنائیں ۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ کسی بھی خلاف ورزی پر بلدیہ کے ٹول فری نمبر 940 پر اطلاع فراہم کی جاسکتی ہے۔  

شیئر: