Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 اقامے اور ویزوں میں توسیع کے حکم نامے میں کیا ہے؟

اس سے قبل بھی اقامے میں تین ماہ کے لیے توسیع کی گئی تھی۔(فوٹو سوشل میڈیا)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی عرب میں موجود غیر ملکیوں کے اقاموں  اور ویزوں میں تین ماہ کی توسیع کی جو منظوری دی ہے اس کے تحت:
 - غیر ملکیوں کے فائنل ایگزٹ ویزوں میں مفت توسیع کی جائے گی۔
 -ان غیر ملکیوں کے اقاموں میں 3 ماہ مفت توسیع ہوگی جو ایگزٹ ری انٹری پر بیرون ملک گیے ہوئے ہیں اور جن کے ویزے  مملکت میں آمد ورفت کی پابندی کے باعث ایکسپائر ہوگئے ہیں۔
-ان غیر ملکیوں کے ایگزٹ ری انٹری ویزوں میں 3 ماہ کی مفت توسیع ہوگی جن کے ویزے مملکت میں آمد ورفت کی پابندی کے باعث استعمال نہیں ہو سکے۔
 -ان تمام غیر ملکیوں کے ایگزٹ ری انٹری ویزوں میں 3 ماہ کی توسیع ہوگی جو بیرون ملک موجود ہیں اور ان کے ویزے سفری پابندیوں کے باعث ایکسپائر ہوگئے۔
-مملکت میں موجود ان تمام غیر ملکیوں کے اقاموں اور وزٹ پر آنے والوں کے ویزوں میں بھی 3 ماہ کی توسیع ہوگی جن کے اقامے اور ویزے سفری پابندیوں کے دوران ختم ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل  محکمہ پاسپورٹ نے مقیم غیر ملکیوں کے اقامے (رہائشی پرمٹ) کی مدت میں کسی فیس کے بغیرخود بخود تین ماہ کے لیے توسیع کی تھی۔
اس فیصلے کا اطلاق نجی شعبے کےغیر ملکی کارکنان پر کیا گیا تھا جن کےاقامےکی معیاد ختم ہوچکی ہے یا اٹھارہ مارچ کے بعد اور تیس جون تک ختم ہوگی۔ چاہے وہ مملکت میں موجود ہیں یا نہیں۔
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: