Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے 3183 نئے مریض، 3046 شفایاب

حائل ریجن میں احتیاط نہ کرنے پر 91 افراد کورونا کا شکارہوئے(فوٹو، سوشل میڈیا)
سعودی عرب میں آج جمعرات کو کورونا کے 3183 نئے مریضوں کا اندراج ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ملک میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 223327 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ روز 3046 مریض شفایاب ہوئے ہیں، شفایابی حاصل کرنے والے مریضوں کی تعداد 161096 ہوگئی ہے‘۔

 مکہ مکرمہ میں مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی رہی (فوٹو، سوشل میڈیا)

’41 مریض ہلاک ہوئے ہیں، کل تعداد بڑھ کر 2100 ہوگئی ہے‘۔
وزارت نے  کہا ہے کہ ’اس وقت زیر علاج مریضوں کی تعداد 60131 ہے جبکہ 2225 مریضوں کی حالت نازک ہے‘۔
وزارت صحت کی جانب سے کورونا کے مریضوں کے حوالے سے جاری اعداد وشمار کے مطابق ریاض میں مریضوں کی تعداد 364 رہی جبکہ دمام میں 247 ، جدہ 246 ، الھفوف 196 ، طائف 181 ، المبرز 152 ، مدینہ منورہ 122 ، ابھا اور خمیس مشیط میں 96 ، 96 ، عسیر 87 ، مکہ مکرمہ 84 ، بریدہ 76 ، نجران 71 ، الخبر 66 ، حائل 66 ، ظھران اور حفر الباطن میں 63 ، 63 افراد میں کووڈ 19 کا ٹیسٹ پازیٹو آیا۔
جبکہ دیگر شہروں میں ینبع 49 ، صفوی 45 ، بیشہ 38  ، ابوعریش 31 ، تبوک 30 ، سبت العلایہ 29 ، الجبیل 29 ، الجفر27 ، بقیق 23 ، وادی الدواسر22 ، بلسمر21 ، عیون الجوا 20 ، راس تنورہ 19 ، قطیف 18 ، مھد الذھب 17 ، رفائع الجمش 16 ، رجال المع 15 ، العیون ، عنیزہ اور تثلیث میں 14 ، چودہ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
سعودی عرب کے 19 شہروں میں کورونا وائرس میں مبتلا ایک ایک شخص کی تصدیق ہوئی جبکہ 15 شہروں میں 2 ، دو اور 14 شہروں میں 3 ، تین مریضوں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ۔
وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی کا کہنا ہے کہ حائل ریجن میں کورونا وائرس میں مبتلا 91 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جو احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے اس مہلک مرض میں مبتلا ہوئے جبکہ مکہ مکرمہ میں کووڈ 19 کے کیسز میں غیر معمولی کمی ہوئی۔

کورونا سے بچاو کےلیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے(فوٹو، ایس پی اے)

ترجمان صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاو کےلیے مقررہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کیاجائے ہاتھوں کو مسلسل دھوتے رہیں جبکہ گھروں سے باہر سینٹائزر کا استعمال لازمی کیاجائے

شیئر: