Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے دو ہزار 799 نئے مریض، 42 ہلاک

کورونا کے مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 232259 ہوگئی ہے‘ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں  پیر 12 جولائی کو کورونا کے دو ہزار 799 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’نئے کیسز کے بعد کورونا کے مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر دو لاکھ 32 ہزار 259 ہوگئی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ روز  ایک ہزار 742 مریض شفایاب ہوئے ہیں جبکہ 42 ہلاک ہوگئے ہیں‘۔
’شفایابی حاصل کرنے والے مریضوں کی کل تعداد 167138 ہوگئی ہے جبکہ 2223 ہلاک شدگان ہیں‘۔
’اس وقت زیر علاج مریضوں کی تعداد62898 ہے جبکہ 2245 مریضوں کی حالت نازک ہے‘۔

اتوار کو بھی  ریاض میں سب سے زیادہ کیس سامنے آئے۔(فوٹو روئٹرز)

 ترجمان کا کہنا تھا کہ انتہائی نگہداشت میں زیر علاج نصف مریضوں کی عمر ساٹھ سال سے زیادہ ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق اتوار کو بھی  ریاض میں سب سے زیادہ کیس سامنے آئے۔ مریضوں کی تعداد 247 رہی۔
 ریاض کے بعد جدہ میں 191 ،الھفوف 164 ، دمام 157 ، مکہ مکرمہ157 ، طائف 119 ، مدینہ منورہ 94 ، خمیس مشیط 119 ، المبرز 99 ، ابہا 95 ، نجران 94 ، قطیف 80 ، حائل 71 ، تبوک 47 ، الخرج 70 ، صفوی 56 اور  الخبر میں 46 افراد  میں کووڈ 19 کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔
ترجمان صحت نے پھر کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاو کےلیے مقررہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کیاجائے ہاتھوں کو مسلسل دھوتے رہیں۔ گھروں سے باہر سینٹائزر کا استعمال  اور سماجی فاصلے کا خیال لازمی کیاجائے۔

شیئر: