Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف کے ہسپتال میں غیر ملکی ڈاکٹر کورونا سے ہلاک

ہلاک ہونے والے ڈاکٹر کا تعلق عرب ملک سے ہے۔(فوٹو سبق)
 سعودی عرب میں شاہ فیصل میڈیکل کمپلیکس طائف میں ایک اور غیر ملکی ڈاکٹر کی کورونا وائرس سے ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ کورونا سے ہلاک ہونے والے دوسرے ڈاکٹر کا تعلق عرب ملک سے ہے۔
ویب نیوز سبق کے مطابق ہسپتال کے ترجمان عبدالھادی الربیعی نے کہا ہے کہ  عرب ڈاکٹر ہڈیوں کے امراض کا ماہر تھا کچھ دن قبل کورونا وائرس میں مبتلا ہونے پر انہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں شفٹ کردیا گیا  مگر حالت بگڑتی ہی چلی گئی۔
یاد رہے کہ کچھ دن قبل بھی طائف کے شاہ فیصل ہسپتال میں کورونا وائرس کی وجہ سے ایک غیر ملکی ڈاکٹر جان کی بازی ہار گئے تھے۔
واضح رہے کورونا وائرس کے حوالے سے وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اس مہلک مرض سے بچاو کےلیے ہر ایک کو سماجی فاصلے کے اصول پر سختی سے عمل کرنا چاہئے جبکہ ہاتھوں کی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ اس مہلک وائرس سے بچا جاسکے۔
معمراور متعدد بیماریوں میں مبتلا افراد کو خصوصی احتیاط اختیار کریں کیونکہ یہ وائرس متعدی بیماریوں کے حامل جسم پر فوری طور پر حملہ آور ہوتا ہے۔
بیماریوں میں مبتلا افراد کی قوت مدافعت پہلے ہی کمزور ہوتی ہے جبکہ کورونا وائرس ان کی قوت مدافعت کومزید کمزور کردیتا ہے اس لیے معمر اور متعدی بیماریوں میں مبتلا افراد کو چاہئے کہ وہ خصوصی احتیاط برتیں اور گھروں سے باہر نہ جائیں ماسک کا استعمال لازمی کریں اگر گھر کے کسی فرد کو بخاروغیر ہ ہے تو اس کے قریب نہ جائیں۔

شیئر: