Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلدیہ قطیف کی نرسری میں سالانہ 27 لاکھ پودے

نرسری چالیس ہزار مربع میٹر کے رقبے میں پھیلی ہوئی ہے۔(فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں القطیف کی بلدیہ سالانہ 27 لاکھ سے زیادہ پودے اور پھلواریاں تیار کررہی ہے۔ موسمی پھلواریاں اور پودے بھی ہیں اور سال بھر چلنے والے پودے بھی موجود ہیں۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق القطیف بلدیہ  کے چیئرمین انجینیئر محمد الحسینی نے بتایا کہ نرسری کثیر المقاصد ہے۔ شہر میں پارکوں، سڑکوں اور چوراہوں کو سبزہ زاروں سے آباد کرنے اور پھلواریوں سے آراستہ کرنے کے لیے یہاں پودے لگا تے ہیں۔ پرانے پودوں کو ہٹا کر نئے پودے فراہم کیے جاتے ہیں۔
 نرسری میں موسم سرما، موسم گرما کے پودے اور پھلواریاں لگانے کا باقاعدہ نظام ہے موسمی پھول 3 سے چھ ماہ تک چلتے ہیں۔

 پھلواریاں اور پودے بیج لگا کر بھی اگائے جاتے ہیں۔(فوٹو العربیہ)

نرسری چالیس ہزار مربع میٹر کے رقبے میں پھیلی ہوئی ہے۔ یہاں مختلف پھلواریاں اور پودے بیج لگا کر بھی اگائے جاتے ہیں۔
نرسری نشیبی جگہ کو کاٹ کر تیار کی گئی ہے۔ آبپاشی کا نظام کفایت شعاری والا ہے۔ پانی کی پھوار کے ذریعے پھلواریوں اور پودوں کو پانی دیا جاتا ہے۔ نرسری کے ماتحت کھاد کی تیاری کا بھی ایک یونٹ ہے۔
قطیف کی بلدیہ سرکاری اور عوامی تقریبات کے موقع پر بھی پھلواریاں اور پودے فراہم کرتی ہے۔

شیئر: