Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں ایک لاکھ سائبر حملے ناکام

سائبر سیکیورٹی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کی گئی ہے۔(فائل فوٹو اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات میں کمیونیکیشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ جون  2020 کے دوران وفاقی حکومت کے ماتحت ویب سائٹس پر ایک لاکھ کے لگ بھگ سائبر حملے کیے گئے' کمپیوٹر ایمرجنسی نیشنل ٹیم نے  بروقت کارروائی کرکے سارے حملے ناکام بنادیے'
الامارات کے خبررساں ادارے وام کے مطابق اماراتی کمیونیکیشن کمیشن نے  اتوار  12 جولائی کو جون سے متعلق سائبر سیکیورٹی کی کارکردگی پر ماہانہ رپورٹ جاری کی ہے۔

کمیونیکیشن کمیشن نے بتایا کہ سائبر حملے مختلف طرح کے تھے۔(فوٹو دی نیشنل)

کمیونیکیشن کمیشن نے بتایا کہ سائبر حملے مختلف طرح کے تھے۔ 73 فیصد کا تعلق انتہائی فن کارانہ پروگرامنگ سے تھا جبکہ  15 فیصد سائبر حملے سیکیورٹی خامی سے فائدہ اٹھانے کے لیے کیے گئے اور 12 فیصد حملوں کا ہدف کسی بھی ناگہانی غلطی سے ناجائز فائدہ اٹھانے کا تھا- تاک میں بیٹھے ہوئے تھے کہ جیسے ہی انہیں حملے کا موقع ملے فورا ہی ٹارگٹ کو نشانہ بنالیا جائے گا-
اماراتی کمیونیکیشن کمیشن نے بتایا کہ ہماری ٹیم نے 407 سائبر سیکیورٹی واقعات کو صحیح رخ دے کر مسئلہ حل کرلیا-  

شیئر: