Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے ایران کا نیا سائبر حملہ ناکام بنادیا

29دسمبر 2019ءکو ایران نے سعودی عرب پر سائبرحملہ کیا تھا ۔ فائل فوٹو
سعودی عرب نے ایران کا نیا سائبر حملہ ناکام بنادیا۔ 29دسمبر 2019ءکو ایران نے اسی دن سعودی عرب پر سائبرحملہ کیا تھا جس روز امریکی فوج نے ایران کے حمایت یافتہ وظیفہ خواروں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا تھا۔ امریکہ نے حملہ امریکی ٹھیکیدار کے قتل کا انتقام لینے کے لیے کیا تھا۔ جسے اس نے ایک ہفتے قبل میزائل حملے میں ہلاک کردیا تھا۔
العربیہ نیٹ نے یاہو نیوزکے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ سعودی ٹیکنالوجی امور کے ماہرین نے ایرانی سائبر حملے کو (Dustman) کا نام دیا ہے۔ انہوں نے باقاعدہ اس تخریبی حملے کو ایران سے منسوب نہیں کیا۔ اس کے باوجود تکنیکی رپورٹ پڑھنے والے ماہرین کا کہناہے کہ سابقہ سائبر حملوں اور نئے حملے کے درمیان بڑی مماثلت پائی جاتی ہے۔ اسی بنیاد پر یہ کہا جارہا ہے کہ 29دسمبر کا سائبر حملہ ایران ہی نے کیا۔
یہ سائبرحملہ ڈیٹا مٹانے کے لیے کیا گیا تھا۔سعودی سائبر سیکیورٹی نیشنل بورڈ اسے ڈیجیٹل ڈیٹا مٹانے والا سب سے خراب پروگرام قرار دیئے ہوئے ہے۔
امریکی داخلی سیکیورٹی کے ادارے نے سلیمانی کے قتل کے بعد ایران کے سائبر حملوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ (Dustman) اور اس جیسے دیگر سابقہ سائبر حملوں سے یہ بات واضح ہورہی ہے کہ معمولی سطح پر سائبر جنگ ایران کا پرانا وتیرہ ہے۔ یہ ایک عرصے سے مشرق وسطی میں اسے بروئے کار لا رہا ہے۔ 
                        
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: